خرید و فروخت

نقد کے مقابلہ میں قسطوں پر بیچنے کی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا

فتوی نمبر :
80227
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

نقد کے مقابلہ میں قسطوں پر بیچنے کی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا

قسطوں پر مختلف ضروریات کی اشیاءخریدنے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟ آج کل اس سلسلے میں مختلف دوکاندار اور بینک جو طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں ،وہ اسلامی ہے یا نہیں؟ ان کا طریقہ یہ ہے کہ فرض کریں کوئی شئے دس ہزار روپے کی قیمت کی ہے یہ لوگ اس کو قسطوں کی شرائط کے ساتھ لوگوں کو فروخت کرنے کی پیشکش کرتے ہیں اور اس طرح خریدار کو اس شئے کی قیمت بارہ ہزار روپے ادا کرنی ہوتی ہے اگر وہ اس شئے کو خریدنا چاہےتو۔ اگر خریدار وقت پر ادائیگی کرنے میں ناکام ہو جائے تو اس کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
۲۔ مزید یہ کہ اگر ایک شئے کی قیمت دس ہزار روپے ہے اور خریدار کو وہ دس ہزار روپے میں ہی فروخت کی جا رہی ہے تو پھر کیا یہ اسلامی شریعت کے مطابق ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نقد کے مقابلہ میں قسطوں پر بیچنے کی صورت میں زیادہ قیمت وصول کرنا جائز ہے ،اور سود کے زمرے میں بھی نہیں آتا، مگر اس سلسلہ میں درجِ ذیل چار شرائط ملحوظ رکھنا ضروری ہے:
(۱): پہلی مجلسِ عقد میں ہی یہ طے کر لیا جائے کہ یہ قسطوں پر ہوگا۔
( ۲):کل قسطیں مثلاً دس ہونگی۔
(۳) : ہر قسط میں اتنی رقم ہوگی۔
(۴): اگر کوئی قسط کسی وجہ سے لیٹ ہو جائے تو اس پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہ کیا جائے، چنانچہ مندرجہ بالا شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے قسطوں کا جو بھی معاملہ ہوگا وہ شرعاً بھی جائز اور درست ہوگا۔ لیکن سوال میں مذکور صورت کے اندر آخری شرط چونکہ مفقود ہے، اس لئے مذکو رطریقہ سے معاملہ کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ سوال میں مذکور معاملہ بلاشبہ جائز اور اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع اھ (4/ 531)۔
وفي الهداية شرح البداية: ويجوز البيع بثمن حال ومؤجل إذا كان الأجل معلوما لإطلاق قوله تعالى { وأحل الله البيع } (3/ 22)۔
وفي بحوث في قضايا فقهية معاصرةـ: أما الأئمة الأربعة وجمهور الفقهاء والمحدثون، فقد أجازوا البيع المؤجل بأكثر من سعر النقد، بشرط أن يبت العاقدان بأنه بيع مؤجل بأجل معلوم، وبثمن متفق عيه عند العقد اھ (ص: 12)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله: فوق قيمته) أي شراء بثمن مؤجل فوق ما يباع بثمن حال لأن قيمة المؤجل فوق قيمة الحال اھ (4/ 440)۔
وفي المبسوط للسرخسي: وإذا عقد العقد على أنه إلى أجل كذا بكذا وبالنقد بكذا أو قال إلى شهر بكذا أو إلى شهرين بكذا فهو فاسد (إلی قوله) وهذا إذا افترقا على هذا فإن كان يتراضيان بينهما ولم يتفرقا حتى قاطعه على ثمن معلوم وأتما العقد عليه فهو جائز لأنهما ما افترقا إلا بعد تمام شرط صحة العقد. (13/ 13) ۔
وفی الهداية شرح البداية: نقل ما ملكه بالعقد الأول بالثمن الأول مع زيادة ربح والتولية نقل ما ملكه بالعقد الأول بالثمن الأول من غير زيادة ربح والبيعان جائزان لاستجماع شرائط الجواز والحاجة ماسة إلى هذا النوع من البيع اھ (3/ 56) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80227کی تصدیق کریں
0     630
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات