خرید و فروخت

بلڈنگ کی تعمیر سے قبل دفاتر یا مکانات وغیرہ کا پیشگی خرید نے اور بک کروانے کاحکم

فتوی نمبر :
80018
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

بلڈنگ کی تعمیر سے قبل دفاتر یا مکانات وغیرہ کا پیشگی خرید نے اور بک کروانے کاحکم

کیا فرماتے ہیں حضرات اہلِ علم و مفتیان عظام مندرجہ ذیل مسئلے کے بارے میں کہ:
آج کل کاروبار کے حوالے سے پراپرٹی والے احباب کسی بھی جگہ کسی بلڈنگ کا نقشہ تیار کر کے اس کی فروخت کے لیے لوگوں سے نقد یا قسطوں میں رقم لینا شروع کرتے ہیں، حالانکہ ابھی اس بلڈنگ کی بنیاد بھی نہیں ڈالی، البتہ بنانا یقینی ہے،کیا کوئی آدمی مذکورہ طریقے سے بننے والی بلڈنگ میں اپنی جگہ متعین کروانے کے بعد آگے کسی اور پر فروخت کرنا چاہے تو یہ شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ براہِ مہربانی کسی معروف و مستند حوالے کے ساتھ جواب دیکر ممنون فرمائیں۔ والسلام!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کسی بلڈنگ کی مکمل تعمیر سے قبل اس میں تعمیر کیے جانے والے دفاتر یا مکانات وغیرہ کا پیشگی خرید نا اور بک کروانا اگر چہ بیع استصناع کےطور پر جائز اور درست ہومگر بیع استصناع میں جب تک شئی تیار کر کے مشتری کے حوالہ نہ کی جائے تو اس وقت تک مشتری کی ملک نہ ہونے اور شئی کے معدوم ہونے کی بناء پر اس کا آگے کسی دوسرے پر فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الهداية: وإن استصنع شيئا من ذلك بغير أجل جاز استحسانا للإجماع الثابت بالتعامل فيه والقياس لا يجوز لانه بيع المعدوم والصحيح أنه يجوز بیعا اھ (۳/ ۱۰۰)
وفي الدر: والمعدوم كبيع حق التعلى أی علو سقط لأنه معدوم اھ (۳/۵۲) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نور حبیب شاہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80018کی تصدیق کریں
0     696
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات