السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ !
حضرت امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، اس روایت کا کیا حکم ہے: *لاَ تَنْسَنَا يَا أُخَىَّ مِنْ دُعَائِكَ* [ابو داود : 1498 ]*اس لئے کہ ایک فتوی کے ویبسائٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ جو حج یا عمرہ پر جانا چاہتے ہیں ان سے اس دعا (اور دوسری دعاؤں) کے ذریعے سے دعا کی درخواست کرنا سنت عمل ہے ، اس کو سنت کہنا کیسا ہے؟ کیونکہ بہت سے محدثین نے اس روایت کو ضعیف لکھا ہے۔ جزاكم الله خيراً
سوال میں ذکر کردہ حدیث کی سند پر اگرچہ محدثین ِ کرام رحمہ اللہ کا کلام موجود ہے ، اور بعض حضرات نے اسے سنداً ضعیف بھی قرار دیا ہے ، تاہم بعض دیگر مواقع پر بھی حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا دینی و دعوتی اور حج عمرے کے اسفار پر جانے والوں کے مستجاب الدعوات ہونے کا اظہار ثابت شدہ امر ہے ، اس لئے اس کو سنت اور مستحب کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
كما في صحيح ابن حبان : عن أبي هريرة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، أنه قال: «ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد على ولده ( ذكر البيان بأن دعوة المسافر لا ترد ما دام في سفره، ج 6، ص 416 ، رقم : 2699 ، ط : مؤسسة الرسالة، بيروت)-
وفي سنن أبي داود : عن عمر قال استأذنت النبي صلى الله عليه وسلم في العمرة، فأذن لي وقال : "لا تنسنا يا أخى من دعائك"، فقال كلمة ما يسرني أن لي بها الدنيا، قال شعبة : ثم لقيت عاصما بعد بالمدينة فحدثنيه، وقال: "أشركنا يا أخي في دعائك ( باب الدعا، ج 2، ص 614، رقم : 1497، ط : دار الرسالة العالمية)-
و قال الشيخ شعيب الأرنؤط في تحقيق سنن أبي داود : إسناده ضعيف لضعف عاصم بن عبيد الله. ومع ذلك قال الترمذي : هذا حديث حسن صحيح الخ ( باب الدعا، ج 2، ص 614، رقم : 1497، ط : دار الرسالة العالمية)-
و في تقريب التهذيب : عاصم ابن عبيد الله ابن عاصم ابن عمر ابن الخطاب العدوي المدني ضعيف من الرابعة الخ ( ص 285، رقم : 3065، ط : دار الرشد، سوريا)-
و في الكاشف للذهبي : عاصم بن عبد الله بن عاصم بن عمر العمري عن بن عمر وجابر وعنه شعبة ومالك ويحيى القطان ضعفه بن معين وقال البخاري وغيره منكر الحديث د ت ق ( باب العين، ج 1، ص 520، ط : دار القبله، جدة)-