مسلم شریف کی ایک روایت ہے ، جس کا مفہوم یہ ہے کہ حضرت جابر ؓسے روایت ہےکہ نبی کریمﷺ اپنی وفات شریف سے ایک مہینہ پہلے فرماتے تھے کہ تم لوگ مجھ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہو اور اس کا علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اور میں اللہ کی قسم کھاکر کہہ سکتا ہوں روئے زمین پر کوئی متنفس اس طرح نہیں کہ اس پر سو سال گذرے اور وہ اس وقت زندہ باقی رہے ، اس حدیث کا مطلب سمجھا دیں۔
یہ آپ ﷺ کی پیشنگوئی تھی جو حرف بحرف سچی ثابت ہوئی اور اس سے مقصود متعلقہ ذمہ داریوں کا احساس دلانا تھا کہ وقت مختصر ہے اور ذمہ داریاں انتہائی اہم اور طویل ہیں، اس لیے ان کی فکر کرنی چاہیے۔