السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حدیث اور حدیثِ قدسی کے درمیان کیا فرق ہے؟
واضح ہوکہ جمہور محدثین کی اصطلاح میں ’’حدیث‘‘ اس کلام کو کہا جاتاہے، جو آپﷺ کے قول وفعل اور تقریر کی طرف منسوب ہو۔
جبکہ ’’حدیث قدسی‘‘ اس کلام کو کہا جاتاہے جو آپﷺ نے اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کرتے ہوئے بیان کی ہو۔
ففي مقدمة الفتاوی الشامية: اعلم ٲن الحدیث في اصطلاح جمھور المحدثین یطلق علی قول النبي ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ وفعله وتقریرہ اھ (ص:۳)۔
وفي مصطلح الحدیث: الحدیث القدسي(ٳلی قوله)اصطلاحا: ھو ما نقل ٳلینا عن النبي ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ مع ٳسنادہ ٳیاہ ٳلی ربه عزوجل اھ (ص:۱۲۶) واللہ اعلم بالصوا ب!