کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس روایت کے بارے میں کہ ’’لیس منا من دعا الی عصبیۃ‘‘ کیا یہ حدیث ہے ؟ اور اگر یہ واقعۃً حدیث ہے تو اس سے قومی ، لسانی، علاقائی ، کونسا تعصب مراد ہے؟ براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت عنایت فرمائیں۔
یہ بلاشبہ حدیث ہے اور ان الفاظ کے ساتھ ابوداؤد (جلد2ص351) پر موجود ہے: ’’قال رسول اللہ -صلی اللہ علیہ و سلم - لیس منا من دعا الی عصبیۃ الحدیث‘‘ اور اس کے تحت مذکور تینوں قسم کی باطل عصبیتیں آجاتی ہیں۔
فی بذل المجھود : قال لیس منا من دعا الی عصبیۃ ای جمعھم الیھا لیعینوہ علی الباطل و الظلم اھ(6/355)۔
و فی مرقاة المفاتیح : أن رسول الله قال ليس منا أي من أهل ملتنا أو من أصحاب طريقتنا من دعا أي الناس إلى عصبية أي إلى اجتماع عصبية في معاونة ظالم و في الحديث ما بال دعوى الجاهلية قال صاحب النهاية هو قولهم يا آل فلان كانوا يدعون بعضهم بعضا عند الأمر الحادث اھ(8/644)۔
فیس استعمال کرنا اور ’’اللہ بندے کے ساتھ اس کے گمان کے مطابق معاملہ کرتا ہے‘‘ روایت کا مطلب
یونیکوڈ حدیث کے معانی و مطالب 0’’صحابی کی مٹھی بھر خیرات ، غیر صحابی کی احد پہاڑ کے برابر خیرات سے بہتر ہے‘‘ کا مطلب
یونیکوڈ حدیث کے معانی و مطالب 0مسلمان کے جھوٹے سے متعلق حدیث اور جدید تحقیق کے درمیان ظاہری تعارض اور اس کی تطبیق
یونیکوڈ حدیث کے معانی و مطالب 0