خرید و فروخت

خام مال کی قیمت بڑھنےسے خریدار سے اضافی رقم کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
72623
| تاریخ :
2024-04-21
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

خام مال کی قیمت بڑھنےسے خریدار سے اضافی رقم کا مطالبہ کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے فرنیچر بنانے کا آڈر دیا اور قیمت مابین طے ہوگئی اور آدھی قیمت ادا کردی ۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے لکڑی کی قیمت بڑھ گئی، اب فرنیچر بنانے والا زیادہ رقم کا مطالبہ کرتا ہے ۔ کیا یہ اضافی رقم کا مطالبہ کرنا جائز ہے یانہیں؟ مفصل جواب عنایت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں ابتداءِ عقد میں ہی اگر یہ طے کرلیا گیا ہوکہ خام مال کی قیمت میں اضافے کی صورت میں مخصوص اور متعین مقدار میں اسی نسبت سے اصل قیمت میں بھی اضافہ ہوگا،تو ایسی صورت میں قیمت بڑھنے کی وجہ سے معاصر اہلِ علم نے اس اضافےکی شرعاً گنجائش دی ہے،بصورتِ دیگر فرنیچر والےکےلئےآرڈر دینے والےشخص سےاضافی رقم کا مطالبہ شرعاً درست نہیں،تاہم سائل اگر خودسےاُسے اضافی طور پرکچھ دینا چاہے تو اس کا اُسے اختیار حاصل ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فقہ البیوع للعثمانی (1/607)
إن طرأت ظروف تستدعی تعدیل ثمن الإستصناع زیادۃً أو نقصاً، فإنّہ یجوز بإتفاق الطرفین. وینبغی أن یجوز إتفاق الطرفین علیٰ معیار للتعدیل فی بدایۃ العقد، مثل أن یتفقا علیٰ أنّہ إن زاد سعر الاسمنت أو الحدید فی استصناع بناء بنسبۃ معلومۃ، فإنّ الثمن یزید أو ینقص بتلک النسبۃ. وھذا مما لا محیص عنہ فی الظروف التی تتذبذب فیھا الأسعار خلال مدۃ قصیرۃ. واللہ سبحانہ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72623کی تصدیق کریں
0     698
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات