ارتداد

بیوی کے مرتد ہوجانے (العیاذ باللہ) کی صورت میں اس کے نکاح کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
68553
| تاریخ :
0000-00-00
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

بیوی کے مرتد ہوجانے (العیاذ باللہ) کی صورت میں اس کے نکاح کی شرعی حیثیت

میری بیوی عیسائی تھی، لیکن نکاح کے وقت وہ دل سے مسلمان ہوئی تھی اور پھر ہمارا نکاح ہوا تھا، یہ ہماری پسند کی شادی تھی، اب وہ دوبارہ چھ (6)مہینے بعد اپنا مذہب بدل کر دوبارہ عیسائی بن گئی ہے اور مجھے کہتی ہے کہ تمہارا نکاح مسلمان عورت سے ہوا تھا اور میں ایک عیسائی عورت ہوں اور ہمارا نکاح ختم ہے , اور اب میں تمہاری بیوی نہیں،یہ سب وہ اپنی مرضی سے کہہ رہی ہے، کیا وہ سچ کہہ رہی ہے؟ ذرا میری مدد کریں اس معاملے پر کہ اللہ اور اسکے رسول کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر واقعہ درست اور مبنی برحقیقت ہو اس میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اس طور پر کہ سائل کی بیوی نے برضا و رغبت مذہب ِاسلام قبول کر کےسائل کیساتھ باقاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرلیا تھا اور اب اس نے مذہبِ اسلام چھوڑ کر دوبارہ عیسائی مذہب اختیار کر لیا ہو تو اسکا یہ عمل انتہائی قبیح و شنیع اور شرعاً ناجائز اور حرام ہے، سائل اور اسکے اہلِ خانہ کو چاہیئے کہ ازخود یا کسی مستند اور پختہ عالمِ دین کے ذریعے اسے سمجھا کر اور اسکے شکوک و شبہات ختم کرکے اسلام کی طرف راغب کرنے کی کوشش کرے ، چنانچہ سمجھانے کے بعد اگر وہ اسلام قبول کر لیتی ہے تو وہ حسبِ سابق سائل کے نکاح میں ہو گی، تجدیدِ نکاح کی ضرورت نہیں،تاہم احتیاطاً تجدیدِ نکاح کر لیا جائے تو بہتر ہو گا،لیکن اگر سمجھانے کے باوجود وہ اپنے موقف سے باز نہ آئے تو سائل کو اسکے متعلق قانونی چارہ جوئی کا بھی حق حاصل ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : لو ارتدت (الی قولہ) و تجبر على الإسلام و على تجديد النكاح زجرا لها بمهر يسير كدينار و عليه الفتوى و لوالجية . و أفتى مشايخ بلخ بعدم الفرقة بردتها زجرا و تيسيرا لا سيما التي تقع في المكفر ثم تنكر ، قال في النهر : و الإفتاء بهذا أولى من الإفتاء بما في النوادر لكن قال المصنف : و من تصفح أحوال نساء زماننا و ما يقع منهن من موجبات الردة مكررا في كل يوم لم يتوقف في الإفتاء برواية النوادر . (3/194)۔
و فی ردالمحتار : (قوله و تجبر أي بالحبس إلى أن تسلم أو تموت (قوله و على تجديد النكاح) فلكل قاض أن يجدده بمهر يسير و لو بدينار رضيت أم لا و تمنع من التزوج بغيره بعد إسلامها . و لا يخفى أن محله ما إذا طلب الزوج ذلك ، أما لو سكت أو تركه صريحا فإنها لا تجبر و تزوج من غيره لأنه ترك حقه بحر و نهر (قوله زجرا لها) عبارة البحر حسما لباب المعصية (الہ قولہ) (قوله قال في النهر إلخ) عبارته : و لا يخفى أن الإفتاء بما اختاره بعض أئمة بلخ أولى من الإفتاء بما في النوادر ، و لقد شاهدنا من المشاق في تجديدها فضلا عن جبره بالضرب و نحوه ما لا يعد و لا يحد . و قد كان بعض مشايخنا من علماء العجم ابتلي بامرأة تقع فيما يوجب الكفر كثيرا ثم تنكر و عن التجديد تأبى ، و من القواعد : المشقة تجلب التيسير و الله الميسر لكل عسير . اهـ (3/194) ۔
و فی النهاية : و أما بعض مشايخ بلخ و بعض مشايخ سمرقند كانوا يفتون بعدم الفرقة بارتداد المرأة حسما لباب المعصية و عامتهم على أنه تقع الفرقة إلا أنها تجبر على الإسلام و النكاح مع زوجها الأول لأن الحسم يحصل بالجبر على النكاح مع الأول و مشايخ بخارى كانوا على هذا و وجهه أن الردة منافية للنكاح لما ذكرنا أن الفرقة بالردة لفوات صفة الحل و ذلك مناف للنكاح ۔ اھ (7/148)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68553کی تصدیق کریں
0     721
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات