آیات کی تفسیر و تشریح

معوّذتین کے شانِ نزول(نبی ﷺ پر جادو)کےمنکر کا حکم

فتوی نمبر :
60198
| تاریخ :
2002-08-14
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

معوّذتین کے شانِ نزول(نبی ﷺ پر جادو)کےمنکر کا حکم

ایک شخص معوذتین کے شانِ نزول (یعنی لبید ابن اعصم اور اس کی بیٹیوں نے مل کر نبی کریم ﷺ پر جادو کردیا تھا، جس کی وجہ سے نبی کریم ﷺ کو اکثر دنیاوی امور میں بھول ہو جایا کرتی تھی) کا منکر ہے اور کہتا ہے کہ اگر اس کو شانِ نزول مانیں تو نبی کریم ﷺ کی تنقیص ہوتی ہے، کہ یہودی نبی اکرم ﷺ پر غالب ہوگئے اور آپ ﷺ مغلوب ہوگئے، اس لیے میں اس کو نہیں مانتا، حالانکہ معوذتین کے اس شانِ نزول کے اوپر تقریباً اجماع ہے تو اس اجماعی مسئلہ کے منکر کو ہم کیا کہہ سکتے ہیں؟فاسق ، فاجر، بدعتی وغیرہ؟ اور اس کا یہ کہنا کہ تنقیص لازم آتی ہے ، کہاں تک صحیح ہے؟ کیا نبی اکرم ﷺ پر اس جادو کا اثر ہوا تھا ؟ نیز شخصِ مذکور اس نزول کے ماننے والے کو کافر کہتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سحر در حقیقت اسبابِ طبیعیہ ہی کا اثر ہوتا ہے اور انبیاءِ کرام علیہم السلام اسبابِ طبیعیہ کے اثرات سے متاثر ہوتے ہیں ، یہ تأثر شانِ نبوت کے خلاف نہیں ، جیسے ان کا بھوک پیاس سے متأثر ہونا ، بیماری میں مبتلا ہونا اور شفا پانا ظاہری اسباب سے ، سب جانتے ہیں ، اس طرح جادو کے باطنی اسباب سے بھی انبیاءِ کرام علیہم السلام متاثر ہوسکتے ہیں، اور یہ تأثر شانِ نبوت کے منافی نہیں ، رسول اللہ ﷺ پر یہودیوں کا سحر کرنا اوراس کی وجہ سے آپ ﷺ پر بعض آ ثار کا ظاہر ہونا اور بذریعہ وحی اس جادو کا پتہ لگنا اور اس کا ازالہ کرنا احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سحرسے متاثر ہونا خود قرآن سے ثابت ہے"ویخیل الیہ من سحر ھم انھا تسعی" اور "و اوجس فی نفسہ خیفۃ موسیٰ" موسیٰ علیہ السلام پر خوف طاری ہونا اسی جادو ہی کا تو اثر تھا (معارف القرآن ۱/۲۷۸)۔
اس کے بعد واضح ہو کہ معوذتین کا مذکور شانِ نزول احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے ، اس کا منکر شرعاً فاسق و بدعتی ہے، تا ہم شخصِ مذکور کو کافر نہیں کہا جاسکتا، لہٰذا اسے چاہیے کہ اپنے مذکور خیالات سے مکمل احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی صحیح البخاری : عن عائشة رضی اللہ عنہا قالت : سحر رسول اللہ صلی اللہ علیه و سلم حتی انه لیخیل إلیه فعل الشئ و ما فعله الخ(۲/۸۵۸،و فی صحیح مسلم:۲/۲۲۱)۔
و فی مرقاة المفاتیح : قال النووی : قد انکر بعض المبتدعة ھذا الحدیث و زعم انه یحط من منزل النبوة لذلك ، و ان تجویزہ یمنع الثقة بالشرع ، و ھذا الذی ادعاہ باطل لان الدلائل القطعية قد قامت علی صدقه و عصمته فیما یتعلق بالتبلیغ ، و المعجزة شاھدة بذلك و تجویز ماقام الدلیل بخلافه باطل( ۱۰/۲۱۶)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60198کی تصدیق کریں
0     2281
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ’’وَوَجَدَک عائِلًا فَأَغْنی‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • کیا پاکستان دار الاسلام ہے ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
Related Topics متعلقه موضوعات