میں ریڈی میڈ گارمنٹس بنانے اور تھوک بیچنے اور ایکسپورٹ کرنے میں مصروف ہوں ؟ میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ جب میں پارٹی سے پیمنٹ کا تقاضہ کرتا ہوں تو کئی بار پارٹی مجھے وہ پر انا ڈیزائن واپس کر دیتی ہے جو اسے 4-6 ماہ پہلے بھیجا گیا تھا یہ سوچ کر کہ بقیہ سامان واپس کرنا بہتر ہے نقد رقم دینے سے چونکہ ڈیزائن پر انا ہو جاتا ہے مجھے نقصان میں فروخت کرنا پڑتا ہے ؟ ان میں زیادہ تر لوگ غیر مسلم ہوتے ہیں ؟ کیا میں اس صورت میں اپنی دکان میں یہ لکھ سکتا ہوں ؟ بیچا ہو امال واپس نہیں لیا جائے گی۔ گذارش ہے کہ مدلل جواب دے کر راہ نمائی فرمائیں
سائل اور پارٹی کے درمیان خریداری کا معاملہ ہونے سے قبل اگر پارٹی کسی سیمپل یا پورا مال دیکھ کر ڈیل فائنل کر دے اور سائل بھی پارٹی کے مطلوبہ معیار کے مطابق اسے مال فراہم کر دے تو اس کے بعد محض وقت گزرنے یا ڈیزائن پرانے ہونے کی وجہ سے پارٹی کاوہ مال واپس کر نادرست نہیں اور نہ ہی سائل پر اس کا واپس لینا لازم ہے۔ اور اس سلسلہ کو روکنے کے لیے سائل اپنی دوکان پر یہ اعلان بھی لگا سکتا ہے کہ "بچا ہو ا مال واپس نہ ہو گا " تاہم اگر کوئی مال پارٹی کے مطلوبہ معیار یا طے شدہ شرائط کے مطابق نہ ہو تو اس کا واپس کر ناشر عا سائل کے ذمہ لازم ہو گا۔
كما في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: (قوله من وجد بالمبيع عيبا أخذه بكل الثمن أو رده) لأن مطلق العقد يقتضي وصف السلامة فعند فواته يتخير كي لا يتضرر بلزوم ما لا يرضى به اھ (6/ 39)
و في الجوهرة النيرة على مختصر القدوري: قال - رحمه الله - (ومن اشترى ما لم يره فالبيع جائز وله الخيار إذا رآه إن شاء أخذه وإن شاء رده) اھ (1/ 194)
و في الدر المختار: (ويثبت الخيار) للرؤية (مطلقا غير مؤقت) بمدة هو الأصح عناية لإطلاق النص، ما لم يوجد مبطله وهو مبطل خيار الشرط مطلقا ومفيد الرضا بعد الرؤية لا قبلها درر (4/ 595)
و في اللباب في شرح الكتاب؛ ومن اشترى شيئاً لم يره فالبيع جائزٌ، وله الخيار إذا رآه: إن شاء أخذه، وإن شاء رده اھ (2/ 15)
و في اللباب في شرح الكتاب؛ (إذا اطلع المشتري على عيب في المبيع) كان عند البائع ولم يره المشتري عند البيع ولا عند القبض، لأن ذلك رضى به، هداية (فهو بالخيار: إن شاء أخذ بجميع الثمن، وإن شاء رده) ، لأن مطلق العقد يقتضي وصف السلامة (1) فعند فواته يتخير، كيلا يتضرر بلزوم ما لا يرضى به. (2/ 19)
و في الاختيار لتعليل المختار: وإذا اطلع المشتري على عيب فإن شاء أخذ المبيع بجميع الثمن، وإن شاء رده اھ (ص: 14، بترقيم الشاملة آليا) واللہ اعلم بالصواب
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1