میرا کپڑوں کا کاروبار ہے، اس مرتبہ جو کپڑوں کا مال آیا ہے، ان پر چند نقوش بنے ہوئے ہیں، جو بظاہر اسم اللہ لگ رہے ہیں، اس کی خرید وفروخت کیسی ہے؟
کپڑوں پر یہ نقوش اگر اس طرح واضح ہوں کہ لفظ اللہ نمایاں نظر آتا ہو تو ایسے کپڑے کی خرید و فروخت اگر چہ درست ہو مگر اس طرح کے کپڑے کو موضع اہانت میں استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے۔
كما في الدر المختار: ولعله كان وبان فتبصر وينقشه اسمه أو اسم الله تعالى اھ (6/ 361)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): تحت (قوله أو اسم الله تعالى) فلو نقش اسمه تعالى أو اسم نبيه - صلى الله عليه وسلم - استحب أن يجعل الفص في كمه إذا دخل الخلاء اھ (6/ 361)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1