جناب! میرا ایک سوال ہے کہ آن لائن انٹرنیٹ پر تجارت جائز ہے اسلام میں اور اس کی کمائی حلال ہے یا حرام ؟
آن لائن انٹرنیٹ پر کسی چیز کا خریدنا اور بیچنا شرعاً جائز اور درست ہے، مگر انٹرنیٹ پر سونے وغیرہ کی جو مخصوص صورتیں مروج ہو گئی ہیں۔ ان میں در حقیقت قبضہ متحقق نہیں ہوتا، بلکہ محض ڈیفرنس (فرق) برابر کرنا مقصود ہوتا ہے۔ اس لئے وہ شرعاً جائز نہیں۔
في الهداية شرح البداية: ومن اشترى شيئا مما ينقل ويحول لم يجز له بيعه حتى يقبضه لأنه عليه الصلاة والسلام نهى عن بيع مالم يقبض ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الهلاك اھ (3/ 59)-
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1