خرید و فروخت

مل میں گنا دیکر مالک کا ’’رسید‘‘ کو نقد رقم کے بدلے کم قیمت میں فروخت کرنا

فتوی نمبر :
24512
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

مل میں گنا دیکر مالک کا ’’رسید‘‘ کو نقد رقم کے بدلے کم قیمت میں فروخت کرنا

مل میں گنے دیکر ایک رسید ملتی ہے، جس کو ’’CPR‘‘کہتے ہیں، جس کو مالک کم قیمت میں کسی کو نقد میں فروخت کرتا ہے، یہ حلال ہے یا حرام ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مالک کا ’’رسید‘‘ کو نقد رقم کے بدلے کم قیمت میں فروخت کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔ البتہ اس معاملے کو درست اور جائز طریقے سے انجام دینے کیلئے یہ صورت اختیار کی جا سکتی ہے کہ بنیادی طور پر اس معاملے میں الگ الگ دو عقد کر لیے جائیں، ایک یہ کہ رسید کا مالک اپنے رسید کی رقم وصول کرنے کیلئے اُس شخص کو اپنا وکیل بنائے اس طور پر کہ فلاں مل سے میری اتنی رقم وصول کر لیں، پھر جتنی رقم اس رسید سے کاٹنی ہو، وہ رقم بھی باہمی رضامندی سے باقاعدہ اجرت کے طور پر طے کرلیں کہ اتنی رقم آپ کو اجرت دونگا۔ اس کے بعد رسید کا مالک مذکورہ شخص سے کہے کہ آپ مجھے اتنے روپے قرض دیدیں، جب آپ مل سے رسید کیش کروائیں تو میں نے آپ سے ابھی جو قرضہ لیا ہے یہ اُسی رسید سے وصول کر لینا اور باقی رقم آپ کے آنے جانے اور محنت وغیرہ کی طے شدہ مزدوری ہے، اس لئے وہ باقی رقم میں آپ کو اجرتِ مقررہ میں چھوڑتا ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی حاشية ابن عابدين: سئل عن بيع الجامكية وهو أن يكون لرجل جامكية في بيت المال ويحتاج إلى دراهم معجلة قبل أن تخرج الجامكية فيقول له رجل بعني جامكيتك التي قدرها كذا بكذا أنقص من حقه في الجامكية فيقول له بعتك فهل البيع المذكور صحيح أم لا لكونه بيع الدين بنقد أجاب إذا باع الدين من غير من هو عليه كما ذكر لا يصح اھ (4/ 517)-
و في البحر الرائق: الأجير المشترك من يعمل لغير واحد (إلى قوله) قال رحمه الله ( ولا يستحق الأجرة حتى يعمل كالقصار والصباغ والخياط والنساج ) لأن الإجارة عقد معاوضة فيقتضي المساواة بينهما كما تقدم (8/ 30)-
وفي فتح القدير للكمال ابن الهمام: إذا أخذ الوكيل الأجرة لإقامة الوكالة فإنه غير ممنوع شرعا، إذ الوكالة عقد جائز (8/ 3) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حنیف اللہ خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 24512کی تصدیق کریں
0     568
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات