خرید و فروخت

ادھار اور قسطوں پر معاملات کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
18419
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ادھار اور قسطوں پر معاملات کرنے کاحکم

سوال یہ ہے کہ میں موٹر سائیکل قسطوں پر دیتا ہوں یعنی شو روم سے نیا لے کر دیتا ہوں، اس کی قیمت اگر 65 ہزار ہو تو میں ایک سال کی قسط پر اس سے 25 ہزار منافع لیتا ہوں ،یعنی 90 ہزار لیتا ہوں، اور اس سے کہتا ہوں کہ آپ ماہانہ قسط دو، وہ کہتے ہیں کہ ہم سے ماہانہ قسط نہیں ہو سکے گی، آپ ہم سے سال کے بعد یکمشت 90 ہزار لے لو، ایک یا دو ماہ ہم سے دیر ہو جائے ،تو بھی یہی رقم دینگے، میں ان سے وہی 90 ہزار لیتا ہوں ۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سود ہے۔ براہِ مہربانی آپ بتائیں ایسا کرنا سود تو نہیں ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نقد کے مقابلے میں ادھار یا قسطوں پر بیچنے کی صورت میں زیادہ رقم لینا شرعاً بھی جائز اور درست ہے ،اور یہ شرعاً سود کے زمرے میں بھی نہیں آتا ،اور سوال میں مذکور صورت کا بھی یہی حکم ہے۔ جبکہ قسطوں پر خرید و فروخت میں درجِ ذیل شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔
(1) :مجلس عقد میں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا ۔
(۲): ہر قسط کی مالیت طے کرلی جائے ۔
(۳): یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہونگی۔
(۴): کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ مشروط نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في بحوث في قضايا فقهية معاصرة: أما الأئمة أربعة وجمهور الفقهاء والمحديثين فقد أجاز والبيع المؤجل بأكثر من سعر النقد بشرط أن بيت العاقدان بأنه بيع مؤجل بأجل معلوم وبثمن متفق عليه عند العقد اھ (۱/ ۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18419کی تصدیق کریں
0     396
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات