کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ میں لوگوں کا قرآن و سنت کے مطابق روحانی علاج کرتاہوں، الحمدللہ کافی لوگ ٹھیک بھی ہوتے ہیں،میرا مفتی صاحب سے سوال ہے کہ کیا اس طرح قرآن کریم کی تلاوت اور احادیث میں وارد دعاؤں سے مریضوں کا علاج کرنا درست ہے؟
واضح ہو کہ قرآنِ پاک اور اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات اور ادعیۂ ماثورہ کے ذریعے بیماری کا علاج و معالجہ کرنا شرعاً جائز اور درست ہے بشرطیکہ اسماءِ الہیہ اور کلماتِ مقدسہ کی کسی قسم کی بےادبی کی نوبت نہ آتی ہواور نہ ہی عقیدے میں کسی قسم کی خرابی پیدا ہوتی ہو۔لہٰذا سائل اگر قرآن و سنت کے مطابق قرآنی آیات اور احادیث میں مذکور دعاؤں سے مریض کا علاج کرتا ہو، اور سائل کو علاج کرنا بھی آتا ہو، تو اس میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں۔تاہم اس کو روحانی علاج کے بجائے”علاج بذریعہ عملیات“ کا نام دیا جائے تو مناسب ہے۔
کما في سنن الترمذى : عن أبي سعيد قال: بعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فی سرية فنزلنا بقوم، فسألناهم القرى فلم يقرونا، فلدغ سيدهم فأتونا فقالوا: هل فیكم من يرقي من العقرب؟ قلت: نعم أنا، ولكن لا أرقيه حتى تعطونا غنما، قالوا: فإنا نعطيكم ثلاثين شاة، فقبلنا فقرأت عليه: الحمد لله سبع مرات، فبرأ وقبضنا الغنم، قال: فعرض فی أنفسنا منها شيء فقلنا: لا تعجلوا حتى تأتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فلما قدمنا عليه ذكرت له الذي صنعت، قال: "وما علمت أنها رقية؟ اقبضوا الغنم واضربوا لي معكم بسهم" هذا حديث حسن صحيح اھ (باب ما جاء فی اخذ الاجر علی التعویذ ، ج: 2 ، ص: 725 ، ط: البشری)ـ
وفی فتح الباري: وقد أجمع العلماء على جواز الرقى عند اجتماع ثلاثة شروط أن يكون بكلام الله تعالى أو بأسمائه وصفاته وباللسان العربي أو بما يعرف معناه من غيره وأن يعتقد أن الرقية لا تؤثر بذاتها بل بذات الله تعالى۔(کتاب الطب،ج:10،ص:195،ط:دارالفکر)
وفی ردالمحتار: وفي المجتبى: اختلف في الاستشفاء بالقرآن بأن يقرأ على المريض أو الملدوغ الفاتحة، أو يكتب في ورق ويعلق عليه أو في طست ويغسل ويسقى. وعن النبي صلى الله عليه وسلم أنه كان يعوذ نفسه، قال: وعلى الجواز عمل الناس اليوم، وبه وردت الآثار.الخ(کتاب الحظر والإباحة،ج:6،ص: 363،ط: سعید)
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0