میں جادوکی حقیقت کے جاننے کے حوالے سے آپ کی مدد چاہوں گا ۔نظرِ بد اور شیطان کا کسی کے اوپر مسلط ہو جانا ان کے بارے اسلامی نظریات کیا ہے؟ اگر ہم ان میں سے کسی چیز سے متاثر ہوں (نظربد یا جادو سے) تو ان چیزوں کو معلوم کرنے کا اور علاج کا درست طریقہ کیا ہے ؟
جن ،نظربداور جادو ان تینوں کا وجود اور اس کے ذریعہ سے انسانی زندگی کا متاثر ہونا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسلم ہے، اگر کسی مسلمان پر اس چیزوں میں سے کسی چیز کے اثرات ظاہر ہوں تو اس کیلیے علاج کرانا جائز، بلکہ سنت ہے اور علاج کرانے کے لیے کسی ایسے عامل کے پاس جانا چاہیے کہ جو واقعی علاج کرنا بھی جانتاہو۔اور دین کی بنیادی تعلیمات سے بھی باخبر ہو، ایسا عامل جو طریقہ علاج تجویز کرے، اس کے اختیار کرنے میں بھی شرعاً کچھ حرج نہیں ۔
ففی روح المعانى: وَما خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ استئناف مؤكد للأمر مقرر لمضمون تعليله فإن خلقهم لما ذكر سبحانه وتعالى مما يدعوه صلى اللّه تعالى عليه وسلم إلى تذكيرهم ويوجب عليهم التذكر والاتعاظ الخ- (14 / 20)
و فی حاشية ابن عابدين (رد المحتار): في شرح البخاري للإمام العيني من باب: العين حق. روى أبو داود من حديث عائشة أنها قالت: «كان يؤمر العائن فيتوضأ ثم يغتسل منه المعين۔ (6 / 364)
الدر المختار: وفي الصيرفية: حكم وطلب أجرة ليكتب شهادته جاز، ( الی قولہ) وفيها: استأجره ليكتب له تعويذا لأجل السحر جاز- (6 / 92)
و فی حاشية ابن عابدين: (قوله لأجل السحر) أي لأجل إبطاله وإلا فالسحر نفسه معصية بل كفر لا يصح الاستئجار عليه اھ (۶/ ۹۳) ۔ واللہ أعلم بالصواب!
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0