کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی اپنی پسند کی شادی اپنی خالہ کی بیٹی سے کرنا چاہتا ہے، لیکن لڑکی کے گھر والےاس پر راضی نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ تعویذ و غیرہ کر وا کر انہیں اس رشتہ پر راضی کرنا چاہتا ہے، تو پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کرنا اس کے لیے جائز ہے کہ نہیں اور جو شخص تعویذ کرے اس کے لیے کیا حکم ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔
ایسا تعویذ کرنا جس سے آدمی مغلوب العقل اور محبوط الحواس ہو جائے شرعاً جائز نہیں، البتہ ایسے کلمات جن سے محض رغبت پیدا ہو اور عقل و حواس متأثر نہ ہوتے ہوں اور تعویذ کے کلمات بھی جائز اور بامعنی ہوں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، مگر احتراز اس سے بھی بہتر ہے۔
ففی سنن أبي داود: عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - كان يعلمهم من الفزع كلمات: «أعوذ بكلمات الله التامة، من غضبه و شر عباده، و من همزات الشياطين و أن يحضرون» و كان عبد الله بن عمر يعلمهن من عقل من بنيه، و من لم يعقل كتبه فأعلقه عليه۔(4/ 12)۔
و فی رد المحتار: (قوله التميمة المكروهة) أقول: الذي رأيته في المجتبى التميمة المكروهة ما كان بغير القرآن، و قيل: هي الخرزة التي تعلقها الجاهلية اهـ فلتراجع نسخة أخرى. و في المغرب و بعضهم يتوهم أن المعاذات هي التمائم و ليس كذلك إنما التميمة الخرزة، و لا بأس بالمعاذات إذا كتب فيها القرآن، أو أسماء الله تعالى، و يقال رقاه الراقي رقيا و رقية إذا عوذه و نفث في عوذته قالوا: إنما تكره العوذة إذا كانت بغير لسان العرب، و لا يدرى ما هو و لعله يدخله سحر أو كفر أو غير ذلك، و أما ما كان من القرآن أو شيء من الدعوات فلا بأس به اهـ (6/363)۔
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0