حضورﷺ کی تعریف و توصیف وسیرت بیان کرنے کی غرض سے محفل منعقد کرنا جسے عرف عام میں میلاد کہا جاتا ہے جو کہ تمام غیر شرعی امور سے پاک ہو، منانا جائز ہے یا نہیں؟
حضورﷺ کی سیرت و حالات پر مسلمانوں کومطلع کرنا اسلام کا اہم ترین فریضہ ہے اور ساری تعلیماتِ اسلامیہ کا خلاصہ ہے، پس اگر کوئی مسلمان حضور اکرمﷺ کی ولادت یا معجزات یا غزوات وغیرہ کا ذکر بطورِ وعظ و درس بغیر پابندی رسوم کے کرے تو ہزاروں برکتوں کا باعث ہوگا، مگر اس کو کسی مہینہ، دن، تاریخ اور مخصوص طریقہ کے ساتھ مقید کرنا اور اس قسم کی مجالس میں آپﷺ کی آمد کا اعتقاد اور اسی نظریہ سے قیام کرنا اور اسی طرز کو ذکرِ مبارک کے لیے لازم سمجھنا اور جو ایسا نہ کرے اسے بہ نظرِ حقارت دیکھنا اور اس کو مختلف القاب سے نوازنا ایسے امور ہیں، جن کی وجہ سے ایک جائز، بلکہ مستحب امر بھی بدعت بن جاتا ہےچہ جائیکہ ایسا امر جس کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر یعنی دور ِصحابہ و تابعین اور تبع تابعین سے کوئی ثبوت بھی نہ ہو، نیز یہ طریقہ حضور علیہ السلام کے وسیع اور عمومی ذکر کو محدود کرنے کے بھی مترادف ہے، جبکہ اس ناجائز اَمر میں مالی تعاون سے بھی احتراز لازم ہے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا﴾ (المائدة: 3)-
وفی مشكاة المصابيح: عن عائشة قالت: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - : «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد»(متفق عليه) (1/ 51)-
وفیه أیضاً: وعن جابر قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «أما بعد فإن خير الحديث كتاب الله وخير الهدي هدي محمد وشر الأمور محدثاتها وكل بدعة ضلالة» . رواه مسلم(1/ 51)
وفی الدر: وكل مباح يؤدي إليه (إلی الجوب) فمكروه۔ (2/ 1۱۹) واللہ أعلم
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0