السلام علیکم !
امید ہے کہ آپ میرے سوال کی نوعیت کے متعلق جواب ادا کر یں گے، اللہ آپ کو جزاء دیں گے، میرے گھر میں ہمیشہ لڑائی جھگڑے بے سکونی رہتی ہے ۔ والدین کا کبھی اتفاق نہیں ہوا، ہمارے بہن بھائیوں کے رشتوں میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوتی رہی ہیں، اب میری بڑی بہن ہے جس میں بظاہر کوئی کمی نہیں،اپنے رشتہ کے انتظار میں بیٹھی بہت دعائیں کرتی ہیں، مگر مشکل ختم نہیں ہوتی ہے ، والدہ بھی کسی نہ کسی بیماری کا شکار رہتی ہیں، کچھ عرصہ پہلے گھر سے تعویذنکلے تھے، ہمیں اپنے ایک قریبی رشتہ دار پر شک بھی ہے، مگر اللہ حساب لینے والا کافی ہے ، ''رقیہ '' (تعویذ) کے بارے میں پوچھنا ہے کیا میں رقیہ کر سکتاہوں؟ کوئی ایسی آیت یا وظیفہ جواِن بعض عملیات کا خاتمہ کر سکیں؟ اِن خبیث جنات کے سایہ سے ہمیں نجات دے سکے؟ یہ ایک بہت سنجیدہ مسئلہ ہے براہ مہربانی تفصیل سے جواب دیجیے گا ۔
سوال میں مذکور مشکل کو حل کرنے کیلیے کوئی جائز تعویذ یا رقیہ کرنا جائز ہے ،تاہم اگر اس سلسلے میں منزل پڑھنے کا اہتمام کیا جائے تو مفید رہے گا ۔نیز کسی مستندعامل جو عالم دین بھی ہو، اس سے تعویذ لے سکتے ہیں ۔
فی فتح الباري : وقد أجمع العلماء على جواز الرقي عند اجتماع ثلاثة شروط أن يكون بكلام الله تعالى أو بأسمائه وصفاته وباللسان العربي أو بما يعرف معناه من غيره وأن يعتقد أن الرقية لا تؤثر بذاتها بل بذات الله تعالى الخ - (10 / 195) واللہ أعلم بالصواب!
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0