تعویز گنڈے کرنے جائز ہے نا جائز ؟اگر جائز ہے تو اس کی اجرت لینا جائز ہے یا نہیں؟
تعویذ اگر قرآنی آیات، ادعیۂ ماثورہ وغیرہ ایسے الفاظ پر مشتمل ہوں، جن کے معانی معلوم ہوں ، اس میں شرکیہ الفاظ نہ ہوں اور نہ ہی ان تعویذات کو مؤثر بالذات سمجھا جائے، بلکہ محض علاج و معالجہ کی غرض سے تعویذ لکھ کر دی جائے تو ایسی صورت میں تعویذ لکھ کر دینا اوراس پر اجرت لینا جائز ہو گا۔
کما في سنن الترمذى: عن أبي سعيد الخدري قال: بعثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فی سرية فنزلنا بقوم، فسألناهم القرى فلم يقرونا، فلدغ سيدهم فأتونا فقالوا: هل فیكم من يرقي من العقرب؟ قلت: نعم أنا، ولكن لا أرقيه حتى تعطونا غنما، قالوا: فإنا نعطيكم ثلاثين شاة، فقبلنا فقرأت عليه: الحمد لله سبع مرات، فبرأ وقبضنا الغنم، قال: فعرض فی أنفسنا منها شيء فقلنا: لا تعجلوا حتى تأتوا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فلما قدمنا عليه ذكرت له الذي صنعت، قال: "وما علمت أنها رقية؟ اقبضوا الغنم واضربوا لي معكم بسهم" هذا حديث حسن صحيح اھ (3/ 466)
وفي الدر المختار: جوزوا الرقية بالأجرة ولو بالقرآن كما ذكره الطحاوي؛ لأنها ليست عبادة محضة بل من التداوي.اهـ (6/ 57)
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0