تعویذ و روحانی علاج

اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

فتوی نمبر :
58846
| تاریخ :
2009-02-02
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / تعویذ و روحانی علاج

اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) اہلِ تشیع اپنی آذانوں میں ’’اشہد ان محمد رسول اﷲ‘‘ کے بعد ’’علی وصی اللہ خلیفۃ بلا فصل‘‘ کے الفاظ کہتے ہیں تو کیا یہ الفاظ قرآن وسنت سے ثابت ہیں یا نہیں؟ برائے مہربانی مفصل دلائل کے ساتھ اس کی وضاحت کریں۔
(۲) میں ایسی جگہ پر کام کرتا ہوں جہاں بہت سے اہلِ تشیع بھی ہیں ہمارا کھانا، پینا بھی آفس ہی میں ہوتا ہے اور سب کیلئے ایک ساتھ کھانا آتا ہے تو اکثر و بیشتر انہی کے ساتھ کھانا پڑتا ہے اور بعض اوقات برتن بھی ایک ہی ہوتا ہے اب اگر ہم ان کے ساتھ نہ کھائیں تو وہ ناراض ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آفس میں اختلاف و انتشار پیدا ہونے کا اندیشہ ہے تو کیا اس صورت میں ان کے ساتھ کھانا پینا، سلام و دعا اور فرینڈ شپ رکھنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں ،عین نوازش ہوگی-

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) مذکور زائد کلمات کا قرآن و سنت اور قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے کوئی ثبوت نہیں بلکہ یہ محض شیعہ لوگوں کی اختراع اور بدعت ہے جس سے احتراز و اجتناب لازم ہے اور اگر سائل مولانا محمد یوسف لدھیانویؒ کی کتاب "شیعہ سنی اختلاف اور صراطِ مستقیم "کو مستقل طور پر اپنے مطالعہ میں رکھے تو اس کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
فی سنن ابی داؤد: (باب کیف الاذان) عن محمد بن عبد اﷲ بن زید بن عبد ربہ حدثنی ابی عبد اﷲ بن زید قال لما امر رسول اﷲ ﷺ بالناقوس یعمل لیضرب بہ للناس لجمع الصلوٰۃ طاف بی و انا نائم رجل یحمل ناقوسا فی یدہ قلت یا عبد اﷲ أتبیع الناقوس قال و ما تصنع بہ فقلت ندعوا بہ الٰی الصلوٰۃ قال افلا ادلک علی ما ہو خیر من ذالک فقلت لہ بلٰی قال فقال تقول ﷲ اکبر ﷲ اکبر ﷲ اکبر ﷲ اکبر اشہد ان لا الہ الا ﷲ اشہد ان لا الہ الا ﷲ اشہد ان محمدا رسول ﷲ اشہد ان محمدا رسول ﷲ حی علی الصلوٰۃ حی علی الصلوٰۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح ﷲ اکبر ﷲ اکبر لا الہ الا ﷲ قال ثم استاخر عنی غیر بعید الی اٰخر الحدیث۔ (ج۱،ص۷۲)-
(۲) اگرچہ دفتری مجبوری کی وجہ سے کبھی کبھار ان کے ساتھ بیٹھ کر جائز و حلال چیز کا کھانا خواہ ایک پلیٹ میں ہو یا الگ الگ جائز اور درست ہے مگر اسے معمول بنالینے سے احتراز چاہئے جبکہ اثناء عشری، کفریہ عقائد کے حامل اور متشدد قسم کے شیعوں کو سلام کرنے سے بھی احتراز واجب ہے۔
وقال ﷲ تعالٰی: یا ایہا الذین آمنوا لا تتخذوا عدوی وعدوکم اولیاء۔ (سورۃ الممتحنۃ پارہ ۲۸) وﷲ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58846کی تصدیق کریں
0     1547
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تعویذ پہننا اور دم کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جادو کی حقیقت کیا ہے ؟ شیطان کا مسلط ہونا اور عامل سے اس کا علاج

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • عملیات کے غلط اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • عملیات کے ذریعہ کسی کو اپنا تابع بنانا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نظر اتارنے کے مختلف طریقے اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ گنڈے کرنے اور اس کی اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • رشتہ کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو باہر نکلنے سے روکنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نابالغ بچے کو مریض کا ناخن دکھا کر اثرات وغیرہ کی تشخیص کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • محفلِ میلاد منعقد کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قرآن خوانی کی رسم بدعات کا مجموعہ ہے

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • آسیب و ہمزاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • هل جلسة الإحتباء بدعة؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جلد شادی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ۱۲؍ربیع الاوّل کو حلوہ پکاکر تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • لڑکی کے گھر والوں پر رشتہ قبول کرنے کیلۓ تعویذ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بدعت کسے کہتے ہیں

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • حکم الاحتفال بالنیروز و تعظیمہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پر یقین کرنا اور بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ کے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
Related Topics متعلقه موضوعات