کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ تعویذ کا پہننا اور دیگر مروجہ دم و علاج کے طریقے شرعی طور پر کیا حیثیت رکھتے ہیں؟
جبکہ علماء حق میں ہر دو طرح کے احباب ہیں کہ انکار بھی کرتے ہیں اور اثبات بھی؟
اس صورت میں راہِ اعتدال کیا ہے؟ پہننا جائز ہے تو کس نظریہ پر؟ اور ناجائز ہے تو کس نظریہ پر؟
واضح ہو کہ تعویذ اور دم کے حکم میں تفصیل ہے کہ یہ تعویذات اور دم اگر اسماء الٰہیہ قرآنی آیات یا ماثور أدعیہ پر مشتمل ہوں تو ان کا پہننا جائز اور احادیث صحیحہ سے ثابت ہے، چنانچہ ابو داؤد شریف میں ہے کہ عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم ﷺ کی سکھائی ہوئی ایک دعا لکھ کر بچوں کے گلے میں ڈالا کرتے تھے، اگر تعویذات اور دم کے کلمات شرکیہ یا موہمِ شرک ہوں تو ان کا پہننا اور اس قسم کے دم پڑھ کر پھونکنا قطعاً ناجائز اور حرام ہے جن سے احتراز واجب ہے، اور اگر تعویذات و دم ایسے غیر عربی کلمات ونقوش پر مشتمل ہوں جن کا معنی و مفہوم معلوم نہ ہو اور ان کا شرکیہ وغیر شرکیہ ہونا بھی واضح نہ ہو تو اس قسم کے کلمات اگر شارع سے منقول ہوں جیسا کہ بچھو کا دم، تو ایسے نقوش وغیرہ کا استعمال بھی جائز ہے اور اگر منقول نہ ہو تو اس قسم کے تعویذات اور دم کرنا اور گلے میں لٹکانا مکروہ ہے جس سے احتراز کرنا چاہئے۔
کما فی سنن ابی داؤد عن عمرو بن شعیب عن أبیہ عن جدہ أن رسول اللہ ﷺ کان یعلمھم من الفزع کلماتٍ اعوذ بکلماتِ اللہ التَّامَّۃ من غضبہ وشر عبادہ ومن ھمزات الشیٰطین وان یحضرون وکان عبد اللہ ابن عمرو یعلمھن من عقل من بنیہ ومن لم یعقل کتبہ فأعلقہ علیہ۔ (ج٢٠، ص١٨٧)۔
وفی حاشیۃ: الرقیۃ جائزۃ فی کل داءٍ وعلۃ ومن عین الانسان والجن بالقرآن والاسماء اللٰھیۃ خالصۃ واما بغیرھا مجردۃ أو مخلوطۃ فلا وکذا بما لم یعلم معناہ الا اذا ثبت من جانب الشارع کما فی رقیۃ العقرب۔ الخ
وکذا مروی عن عوف بن مالک قال کنا نرقی فی الجاھلیۃ فقلنا یا رسول اللہ کیف تریٰ فی ذلک فقال اَعرِضوا علیّ رقاکم لا بأس بالرقی ما لم تکن شرکًا۔ (ج٢٠، ص١٨٦)۔
وفی رد المحتار ولا بأس بالمعاذات اذا کتب فیھا القرآن او اسماء اللہ تعالٰی واما تکرہ العوذة اذا کانت بغیر لسان العرب ولا یدری ما ہو ولعلہ یدخلہ سحر او کفر او غیر ذلک۔ (ج١٠، ص٣٦٣) واللہ اعلم بالصواب
ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم
یونیکوڈ تعویذ و روحانی علاج 0