تعویذ و روحانی علاج

بدعت کسے کہتے ہیں

فتوی نمبر :
58851
| تاریخ :
2009-05-05
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / تعویذ و روحانی علاج

بدعت کسے کہتے ہیں

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بدعت کی تعریف یہ ہے کہ وہ کام جو نبی ﷺ نے نہ کیا ہو وہ نیا کام ثواب سمجھ کر کیا جائے تو بدعت ہے جیسے سوئم، چالیسواں، عرس، میلاد النبی۔
نوٹ: خلفائے راشدین ؓ کا عمل بھی سنت ہے۔
حضرت عرباض بن ساریہؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میرے خلفاء کی سنت کو جو ہدایت یافتہ ہیں مضبوطی سے پکڑلو۔ (ابن ماجہ: ص۵، ابوداؤد: ج۲، ص۲۷۹)
آپ یہ بتائیے کہ زبان سے نماز کی نیت کرنا بدعت سیئہ ہے یا بدعت حسنہ یا مستحب اور یہ بھی بتائیے کہ حضرت خبیبؓ پوری تاریخ اسلامی میں پہلے بزرگ ہیں جنہوں نے قتل ہونے سے پہلے دو رکعت پڑھنے کو رائج فرمایا ملاحظہ ہو صحیح بخاری (ج۲، ص۵۸۵ )اور یہ خلفائے راشدین میں سے نہیں ہیں، یہ عمل بدعت ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بدعت ایسا کام کرنے کو کہتے ہیں جس کی اصل کتاب و سنت اور قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں نہ ہو اور اس کو دین اور ثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے۔
اس تعریف سے واضح ہوگیا ہے کہ جو بھی کام قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں دین سمجھ کر کیا گیا ہو اور اس پر کوئی نکیر نہ کی گئی ہو تو وہ بدعت ہرگز نہیں ہوسکتا لہٰذا حضرت خبیبؓ کا قتل ہوتے وقت نماز پڑھنا سنت اور کم از کم مستحب کہلائے گا کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ان کے اس فعل پر کوئی نکیر نہیں فرمائی۔
اسی طرح زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنا محض دلجمعی کیلئے ہوتا ہے نہ کہ ثواب کی غرض سے لہٰذا اسے بھی بدعت قرار نہیں دیا جاسکتا۔ واﷲ اعلم

مأخَذُ الفَتوی

ان اول من سن رکعتین عند عن ابی ہریرۃؓ قال بعث النبی ﷺ سریۃ عینًا (إلی قولہ) فاشتری خبیبًا بنو الحارث بن عامر (الی قولہ) فقال دعونی اصلی رکعتین ثم انصرف الیہم فقال لولا أن تروا انّ مابی جذعٌ من الموت لزدت فکالقتل ہُوَ۔ (صحیح بخاری: ج۲، ص۵۸۶)-
ویصل قصد قلبہ صلاتہ بتحریمتہا ہذا تفسیر النیۃ والقصد مع لفظہ افضل۔ (شرح وقایہ: ص۱۵۹)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58851کی تصدیق کریں
0     973
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تعویذ پہننا اور دم کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جادو کی حقیقت کیا ہے ؟ شیطان کا مسلط ہونا اور عامل سے اس کا علاج

    یونیکوڈ   اسکین   تعویذ و روحانی علاج 0
  • عملیات کے غلط اثرات کو ختم کرنے کے لیے وظیفہ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • عملیات کے ذریعہ کسی کو اپنا تابع بنانا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نظر اتارنے کے مختلف طریقے اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بسنت (پتنگ بازی کےدن) کی تاریخی و شرعی حیثیت:

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • تعویذ گنڈے کرنے اور اس کی اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • رشتہ کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • چاند گرہن اور سورج گرہن کے وقت حاملہ عورت کو باہر نکلنے سے روکنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • نابالغ بچے کو مریض کا ناخن دکھا کر اثرات وغیرہ کی تشخیص کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • محفلِ میلاد منعقد کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ماہ محرم یا بارہ ربیع الأوّل کو چندہ اکٹھا کر کے اس کی شیرینی وغیرہ تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قرآن خوانی کی رسم بدعات کا مجموعہ ہے

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • آسیب و ہمزاد کی حقیقت کیا ہے؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • هل جلسة الإحتباء بدعة؟

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • جلد شادی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • قوالی سسننے کا حکم -دورانِ سفر گاڑی میں گانے چل رہے ہوں تو کیا کیا جاۓ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • ۱۲؍ربیع الاوّل کو حلوہ پکاکر تقسیم کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • اذان میں "علی وصی اللہ ، خلیفۃ بلا فصل"کا اضافہ- اہلِ تشیع کے ساتھ مل بیٹھ کر کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • لڑکی کے گھر والوں پر رشتہ قبول کرنے کیلۓ تعویذ کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
  • مروّجہ سالانہ باجماعت قضاءِ عمری-عیدین یا فرائض کے بعد مصافحہ و معانقہ-جمعرات اور 23 رمضان کو مخصوص سورتوں کا ختم

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • بدعت کسے کہتے ہیں

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • حکم الاحتفال بالنیروز و تعظیمہ

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ پر یقین کرنا اور بزرگوں کے وسیلہ سے دعا کرنا

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 0
  • تعویذ کے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   تعویذ و روحانی علاج 1
Related Topics متعلقه موضوعات