آیک آدمی نے وفات سے قبل اپنی رضا سے دو گواہوں کی موجودگی میں اپنا مکان محلے کی جماعت کچھی اجمیری کو محلے کے مدرسے اور جماعت کے فلاحی کاموں کیلئے وقف کی تھی شرائط میں یہ سب طے تھا کہ نہ اسکو بیچا جائے گا اور نہ اس پر کسی کو محلے کی جماعت کے علاؤہ کنٹرول ملے گا۔
اب سننے میں آرہا ہے کہ ایک تنظیم اسکو خریدنے پر بضد ہے۔
رہنمائی فرمائیں اسکا ایسا کرنا اور جماعت والوں کو بیچنا کیسا؟
واضح ہو کہ وقف تام ہونے کے بعد موقوفہ چیز واقف کی ملکیت سے خارج ہوجاتی ہے اور وقف کے مقصد کے لیے مخصوص ہوجاتی ہے، اس لیے اس کے بعد اس کی خرید و فروخت شرعاً جائز نہیں رہتی۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکور شخص نے اپنی زندگی میں مذکورہ مکان محلے کی جماعت کچھی اجمیری کو محلے کے مدرسے اور جماعت کے فلاحی کاموں کے لیے وقف کردیا تھا اور یہ شرط مقرر کی تھی کہ اسے فروخت نہیں کیا جائے گا اور محلے کی جماعت کے علاوہ کسی کو اس پر اختیار نہیں ہوگا، تو کسی دوسری تنظیم کا مذکورہ مکان خریدنے پر بضد ہونا اور جماعت کچھی اجمیری کے ذمہ داران کا اسے مذکورہ تنظیم کے ہاتھ فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی مختصر القدوری: وإذا صح الوقف - على اختلافهم - خرج عن ملك الواقف ولم يدخل في ملك الموقوف عليه ۔۔۔۔۔ وإذا صح الوقف لم يجز بيعه ولا تمليكه إلا أن يكون مشاعا عند أبي يوسف فيطلب الشريك القسمة فتصح مقاسمته۔(ص: 332)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1