السلام علیکم
گزارش ہے کہ میرا اپنا ایک گھر جو کہ سرجانی ٹاؤن میں ہے، بیچنا چاہتا ہوں۔ خریدار ادائیگی بینک سے قرض لے کر کرنا چاہتا ہے۔ کیا میں یہ سودا کر سکتا ہوں، جبکہ بینک سے میرا کوئی تعلق نہیں؟
براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
شکیل احمد
واضح ہوکہ بینک سے سودی قرض لینا شرعاًناجائزو حرام اور گناہ کبیرہ ہے، جس سے اجتناب لازم ہے۔ تاہم اگر کوئی شخص سودی قرض لے کر سائل سے مکان خریدنے کاخواہشمندہو اوراس کی قیمت سودی قرض کی رقم سے ادا کرے تو سائل کے لیےاس کواپنا مکان فروخت کرنا اور اس کی قیمت وصول کرنا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ وہ خود سودی معاملے میں شریک نہ ہو، البتہ خریدار بینک سےسودی قرض لینے کی وجہ سےبہرحال گناہ گاراورقابل مؤاخدہ ہوگا۔
كما فی صحیح مسلم : عَنْ جَابِرٍ قَالَ: « لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم آكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ، وَكَاتِبَهُ وَشَاهِدَيْهِ، وَقَالَ: هُمْ سَوَاءٌ ». اھ( باب لعن آکل الربا وموکلہ،ج:5 ص:50 ناشر:دار الطبعۃ العامرۃ)
وفی تبیین الحقائق شرح کنز الدقائق: روي عن ابن عباس والأصل فيه أن النبي صلى الله عليه وسلم «نهى عن كل قرض جر نفعا» الخ( کتاب القضاء ۔ج:4 ص:175 ناشر:المطبعۃ الکبری الامیریۃ)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1