خرید و فروخت

قبضہ سے پہلے کوئی چیز فروخت کرنے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
96145
| تاریخ :
2026-06-07
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قبضہ سے پہلے کوئی چیز فروخت کرنے کی ایک صورت کا حکم

جناب!

میں نے سنا ہے کہ کسی چیز کو فروخت کرنے کے لیے دو شرطیں ہیں:

1. فروخت کرنے والا اس مال کا مالک ہو۔

2. مال اس کے یا اس کے نمائندے کے قبضے میں ہو۔

میرا سوال آن لائن تجارت کے بارے میں ہے۔ میرا ہول سیلر سے براہِ راست رابطہ ہے۔ میں ہول سیلر کی دکان پر جا کر اس کی اصل (Original) پروڈکٹ کی تصاویر لیتا ہوں یا اس سے حاصل کرتا ہوں اور وہی تصاویر آن لائن پلیٹ فارم (Amazon، eBay وغیرہ) پر اپلوڈ کر دیتا ہوں، جبکہ مال میرے قبضے یا ملکیت میں نہیں ہوتا۔

پہلی صورت: میں گاہک سے 80 روپے ایڈوانس وصول کر لیتا ہوں اور اسے واضح کر دیتا ہوں کہ یہ پروڈکٹ مجھے ہول سیلر سے 50 روپے کی ملے گی، 30 روپے میرے سروس چارجز ہیں، لہٰذا یہ پروڈکٹ آپ کو 80 روپے کی پڑ جائے گی۔ پھر میں ہول سیلر سے چیز خرید کر گاہک کو فراہم کر دیتا ہوں۔ اس صورت میں میری نیت اور معاملہ بطور سروس ہوتا ہے، منافع کے طور پر نہیں۔ کیا اس طرح سروس چارجز لینا جائز ہے؟ اور کیا سروس فیس کی کوئی شرعی حد ہے یا باہمی رضامندی کافی ہے؟

دوسری صورت: میں گاہک سے 100 روپے ایڈوانس وصول کر لیتا ہوں اور اسے یہ کہہ دیتا ہوں کہ یہ پروڈکٹ آپ کو 100 روپے میں پڑ جائے گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل گاہک کی طرف سے بطورِ وکیل سامان خرید کر فراہم کرتاہو اور اس پر متعین سروس فیس وصول کرتاہو ، تو یہ معاملہ شرعاً جائز ہے، اور باہمی رضامندی سے طے شدہ سروس فیس لینا جائز ہے،جس کی شرعاًکوئی حدمقررنہیں ۔ البتہ ا ایسی چیز کو اپنے نام سے فروخت کرناجو بیچتےوقت سائل کی ملکیت اورقبضہ میں نہ ہو ، بعد میں خرید کر گاہک کو فراہم کی جاتی ہو، تو یہ جائز نہیں۔جس سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي «صحيح مسلم» : عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « من ابتاع طعاما، فلا يبعه حتى يستوفيه» قال ابن عباس: وأحسب كل شيء مثله .(5/ 7ط تركيه)
وفي «تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي» : قال رحمه الله (لا بيع المنقول) أي لا يجوز بيع المنقول قبل القبض لما روينا ولقوله عليه الصلاة والسلام «إذا ابتعت طعاما فلا تبعه حتى تستوفيه» رواه مسلم وأحمد ولأن فيه غرر انفساخ العقد على اعتبار الهلاك قبل القبض؛ لأنه إذا هلك المبيع قبل القبض ينفسخ العقد فيتبين أنه باع ما لا يملك والغرر حرام لما روينا(4/ 80)
وفي «حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي» : قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام(6/ 63)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96145کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 2
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 3
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات