میں نے اپنی ایک جائیداد ایک رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کو فروخت کی، اس نے قیمت کا 10 فیصد مجھے ادا کر دیا، جبکہ باقی رقم تین ماہ بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا، لیکن اس کے اگلے ہی دن اس نے میری جائیداد دوسرے خریداروں کو وہ بھی زیادہ قیمت پر دکھانا اور فروخت کے لیے پیش کرنا شروع کر دیا، یہ کیسے جائز ہو سکتا ہے؟ حالانکہ اس نے ابھی تک مجھے پوری قیمت بھی ادا نہیں کی، اور نہ ہی مجھ سے مکان کا قبضہ لیا ہے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر دس فیصد رقم بطور بیعانہ ادا کرکے باقاعدہ خرید و فروخت کا معاملہ طے ہوچکا ہو، تو اس سے جائیداد کی بیع منعقد ہوگئی اور خریدار اس کا مالک بن گیا، لہٰذا مکمل قیمت کی ادائیگی یا جائیداد کا قبضہ حاصل کرنا آگے فروخت کرنے کے لیے شرط نہیں، بلکہ خریدار بیعانہ کے بعد بھی اسے کسی دوسرے شخص کو زیادہ قیمت پر فروخت کرسکتا ہے، اور اس سے حاصل ہونے والا نفع بھی شرعاً حلال ہوگا۔
کما في الفتاوى الهندية: اشترى دارا أو عقارا فوهبها قبل القبض من غير البائع يجوز عند الكل ولو باع يجوز في قول أبي حنيفة وأبي يوسف رحمهما الله تعالى ولا يجوز في قول محمد رحمه الله تعالى اھ(كتاب البيوع وفيه عشرون بابا [الفصل الثالث في معرفة المبيع والثمن والتصرف فيهما قبل القبض]ج 3 ص 13 ط: دار الفكر)۔
وفی فتح القدیر: فلو كان العقار قبل القبض لا يحتمل التمليك ببدل لم يثبت للشفيع حق الأخذ قبل القبض، وهذا يخرج إلى الاستدلال بدلالة الإجماع على جواز بيع العقار قبل القبض،الخ(باب المرابحة والتولية)،[فصل اشترى شيئا مما ينقل ويحول]515/6 ط: دار الفكر)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1