مفتی صاحب ! میں نے اپنا پلاٹ پانچ سو (500)میں نقد بھیچ کر وہی پلاٹ اسی بندے سے آٹھ سو (800)میں تین سال کی قسطوں پر واپس خرید رہا ہوں ،کیا یہ شرعاً جائز ہے ؟ اور میں اسی پلاٹ نمبر اور پلاٹ کی فائل بھی دے رہا ہوں اور وہ فائل مجھے تین (3)سال کی قسط پورے کرنے کے بعد واپس دے گا ۔
صورتِ مسئولہ میں اگر خریدار یا اس کے وکیل نے سائل کے مذکور پلاٹ خرید کر اس پر مکمل قبضہ کر لیا ہو، اور اس عقد کے وقت دوبارہ خریداری کا معاملہ مشروط بھی نہ ہو تو پہلے عقد مکمل ہونے کے بعد اب باہمی رضامندی سے اگر سائل قسطوں پر اپنا پلاٹ دوبارہ خریدنا چاہے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔تاہم اگر سائل اور مذکور خریدار کے درمیان پہلے عقد کے وقت بعد والی خریداری مشروط ہو یا مشروط تو نہ ہو لیکن اس خرید وفروخت کے معاملہ سے مقصود محض قرض کا حصول ہو جس کیلئے بطور حیلہ یہ پلاٹ اس میں شامل کیا گیا ہو جیسا کہ عرف میں اس طرح کے معاملات مروج ہے تو اس طرح کا لین دین شرعاً درست نہ ہوگا اس سے اجتناب ضروری ہے۔
کما فی فقه البیوع: و كما يجوز ضرب الأجل لأداء الثّمن دفعةً واحدة ، كذلك يجوز أن يكون أداء الثّمن بأقساط ، بشرط أن تكون آجال الأقساط و مبالغها معينةً عند العقد . و قد يُسمّى "البيع بالتقسيط "، و هو نوع من البيع المؤجل،اھ(باب البیع بالتقسیط:ج: 1،ص: 539،مط: معارف القران)
و فیه ایضاً: و من قبیل زیادۃ الشرط فی البیع ما یسمیٰ صفقة فی صفقة و ھو آن یشترط فی العقد عقد آخر مثل آن یقول البائع: بعتک داری بکذا علی آن تبیعنی سیارتک بکذا وقد اتفق العلماء علی کونه ممنوعاً شرعاً والاصل فی ذالک ماروی عن بن مسعود رضی اللہ عنہ قال نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن صفقتین فی صفقة واحدة،اھ(باب صفقة فی صفقة،ج: 1،ص: 505،مط: معارف القران)
و فی شرح الکبیر: فإن باع سلعة بنقد ثم اشتراها بأكثر منه نسيئة فقال أحمد في رواية حرب لا يجوز إلا أن تتغير السلعة لأن ذلك يتخذ وسيلة إلى الربا فهي كمسألة العينة، فإن اشتراها بسلعة أخرى أو بأقل من ثمنها أو بمثله نسيئة جاز(الی قوله) قال شيخنا ويحتمل أن يكون له شراؤها بجنس الثمن بأكثر منه إذ لم يكن ذلك عن مواطأة ولا حيلة بل وقع اتفاقا من غير قصد لان الاصل حل البيع وانما حرم في مسألة العينة للاثر الوارد فيه وليس هذا في معناه لان التوسل بذلك أكثر فلا يلحق به ما دونه،اھ(فصل فإن باع سلعة بنقد ثم اشتراها بأكثر منه نسيئة،ج: 4،ص: 46،مط: دارالکتاب العربی)
و فی المعاییر الشرعیة: من الصور الممنوعۃ فی حال وجود مواطاٰۃ او عرف(1)بیع العین بثمن مؤجل ثم شراء البائع الاٰول لھا بثمن اٰقل نقداً اٰو لاٰجل یستحق دفعہ قبل اٰجل الثمن الاٰول،
(2)بیع العین نقداً ثم شراؤھا بثمن اٰکثر مؤجل الخ(باب حکم الشرعی لاعادۃ الشراء وضوابطة: ج: 2،ص: 1360،مط: المکتبة الحقانیة)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1