خرید و فروخت

پام پے کے ذریعے اقساط پر موبائل فروخت کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
94317
| تاریخ :
2026-04-18
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پام پے کے ذریعے اقساط پر موبائل فروخت کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
بخدمت جناب قبلہ مفتیانِ کرام
السلام عليكم ورحمة الله وبركاتہ۔
عنوان: پام پے (Palm Pay) انسٹالمنٹ کمپنی کے ساتھ موبائل فروخت کے معاہدے کا شرعی حکم
جناب عالی!
نہایت ادب سے گزارش ہے کہ بندہ کی موبائل شاپ ہے اور ہم نے پام پے (PalmPay) انسٹالمنٹ چائنہ کمپنی کے ساتھ موبائل سیل کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ کام کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
(1) طریقہ کار :-
ہمارے پاس ہر روز کمپنی کا نمائندہ آتا ہے جو گاہک سے کمپنی کی ریکوائرمنٹ کے مطابق ڈاکومنٹس لے کر کمپنی کو سینڈ کرتا ہے۔ کمپنی اپروول کے بعد ہم سے موبائل لے کر کسٹمر کو دےدیتی ہے۔
(2) ادائیگی کا معاملہ:-
اس موبائل کے پیسے کمپنی اگلے دن ہمارے اکاؤنٹ میں سینڈ کر دیتی ہے۔
اس کے بعد کمپنی اور کسٹمر کے ساتھ اس موبائل کے لین دین میں ہمارا کوئی تعلق نہیں رہتا۔
(3) کمپنی کی پالیسی اور جرمانہ:-
کمپنی پالیسی کے مطابق اگر کسٹمر ٹائم پر انسٹالمنٹ جمع نہیں کرواتا تو اس کا موبائل فون بند ہو جاتا ہے ، جس کو دوبارہ آن کروانے پر کمپنی کسٹمر سے انسٹالمنٹ کے ساتھ ایکسٹرا پیسے چارج کرتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ موبائل آن کرنے پر جو خرچہ اتا ہے وہ کسٹمر سے لیتے ہیں اور یہ سب موبائل سیل کے وقت کسٹمر کو اگاہ کیا جاتا ہے۔
سوال:-
کیا ہمارا کمپنی کے ساتھ مذکورہ بالا شرائط کے تحت کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
شرعی اصولوں کی روشنی میں رہنمائی فرما کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا مذکورہ کمپنی کو نقد قیمت پر موبائل فروخت کرنے میں تو شرعاً کوئی حرج نہیں، بلکہ یہ معاملہ بلاشبہ جائز اور درست ہے۔ البتہ کمپنی سائل سے موبائل خریدنے کے بعد کسٹمر کو قسطوں پر جو فروخت کرتی ہے، اس حوالے سےتفصیل یہ ہے کہ سائل سے موبائل خریدنے کے بعد اگر کمپنی کا کوئی نمائندہ (وکیل) ان موبائلز پر قبضہ کر لیتا ہو، اس کے بعد کمپنی موبائل کی حتمی قیمت اور ادائیگی کا وقت طے کرکے کسٹمر کو موبائل فروخت کر دیتی ہو اور قسط کی ادائیگی میں تاخیر پر کوئی جرمانہ بھی عائد نہ کیا جاتا ہو، تو شرعاً یہ معاملہ جائز اور درست ہوگا، ورنہ نہیں۔جبکہ کسٹمر کو بروقت قسط کی ادائیگی کا پابند رکھنے کے لیے سائل نے سوال میں جو طریقہ درج کیا ہے کہ بروقت ادائیگی نہ کرنے پر کمپنی موبائل بند کر دیتی ہے، تو اس میں چونکہ موبائل (مبیع) کسٹمر کی ملکیت اور قبضے میں آ جانے کے بعد کمپنی اس میں تصرف کرکے اس کے استعمال کو معطل کر دیتی ہے، اس لیے شرعاً اس کی اجازت نہیں، بلکہ کسٹمر کو پابند بنانے کے لیے کوئی اور جائز اقدام کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: لأن ‌الأجل ‌في ‌نفسه ‌ليس ‌بمال، فلا يقابله شيء حقيقة إذا لم يشترط زيادة الثمن بمقابلته قصدا، ويزاد في الثمن لأجله إذا ذكر الأجل بمقابلة زيادة الثمن قصدا، فاعتبر مالا في المرابحة احترازا عن شبهة الخيانة، ولم يعتبر مالا في حق الرجوع عملا بالحقيقة بحر. (‌‌كتاب البيوع، باب المرابحة والتولية، ج:5، ص:142، ط:سعید)
وفیہ أیضاً: وفي شرح الآثار: التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ۔والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال.(کتاب الحدود،‌‌ باب التعزير، ج:4، ص:61، ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94317کی تصدیق کریں
0     34
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 2
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 3
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات