خرید و فروخت

مالک کا زمین فروخت کرنے کے بعد انکار کرنا

فتوی نمبر :
91598
| تاریخ :
2026-02-01
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

مالک کا زمین فروخت کرنے کے بعد انکار کرنا

فروخت کنندہ کے گھر کے ساتھ منسلک 5 مرلہ کا پلاٹ مبلغ 68 لاکھ میں فروخت کیا اور ایڈوانس کا اشٹام پیپر ہوگیا، لیکن ابھی رجسٹری، انتقال اور قبضہ حوالے کرنا باقی تھا۔ اب فروخت کنندہ پلاٹ اپنے گھر کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے اپنے پاس ہی رکھنا چاہتا ہے۔ فروخت نہیں کرنا چاہتا۔ اور خرید کنندہ بھی پلاٹ لینا چاہتا ہے۔اب اس معاملے میں شرعی کیا حکم ہے۔؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں فریقین کے درمیان خرید و فروخت كا معاملہ باقاعدہ مکمل ہو چکا ہو، جس کے نتیجہ میں خریدار نے ایڈوانس پیمنٹ بھی فروخت کنندہ کو حوالہ کر دی ہو، تو فروخت کرنے والے کے لیے یکطرفہ طور پر بغیر خریدار کی رضا مندی کے یہ معاملہ ختم کرنا درست نہیں، بلکہ خریدار کی جانب سے مطالبہ اور خریداری کی شرائط پوری کرنے کے بعد یہ جگہ اسے حوالہ کرنا لازم ہوگا، البتہ اگر خریدار اس معاملہ کو فسخ کرنے پر راضی ہو جائے، تو یہ معاملہ اضافى رقم لئے بغیر ختم کیا جا سکتا ہے، اور اگر فروخت کنندہ کی کچھ واقعی ضرورت اور عذر ہو، تو خریدار کو بھی چاہیے کہ وہ اس معاملہ کو ختم کر دیں، تاکہ بعد میں یہ معاملہ کسی نزاع کا سبب نہ بنے، نیز ایسا کرنا باعث اجر و ثواب بھی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: وحكمه ثبوت الملك.إلخ
وفي رد المحتار: (قوله: وحكمه ثبوت الملك) أي في البدلين لكل منهما في بدل، وهذا حكمه الأصلي، والتابع وجوب تسليم المبيع والثمن.اهـ (كتاب البيع، ج: 4، ص: 506، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر أيضا: (وإذا وجدا لزم البيع) بلا خيار إلا لعيب أو رؤية.اهـ (كتاب البيع، ج: 4، ص: 528، ط: إيج إيم سعيد)
وفيه أيضا: وما لا نهي فيه ثلاثة أيضا: نافذ لازم (إلى قوله) فالأول ما كان مشروعا بأصله ووصفه ولم يتعلق به حق الغير ولا خيار فيه.اهـ (باب البيع الفاسد، ج: 5، ص: 50، ط: إيج إيم سعيد)
وفي الدر المختار: الإقالة هي لغة: الرفع من أقال أجوف يائي، وشرعا (رفع البيع) (إلى قوله) (ويصح بلفظين ماضيين و) هذا ركنها (أوأحدهما مستقبل) كأقلني فقال أقلتك لعدم المساومة فيها.اهـ (باب الإقالة، ج: 5، ص: 119-120، ط: إيج إيم سعيد)
وفي رد المحتار: (قوله: للحديث) هو قوله صلى الله عليه وسلم «من أقال مسلما بيعته أقال الله عثرته» أخرجه أبو داود وزاد ابن ماجه " يوم القيامة " ورواه ابن حبان في صحيحه والحاكم وقال على شرط الشيخين وعند البيهقي «من أقال نادما» فتح.اهـ (باب الإقالة، ج: 5، ص: 124، ط: إيج إيم سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قاضی محمد اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91598کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات