خرید و فروخت

کمیشن لینے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
91050
| تاریخ :
2026-01-17
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کمیشن لینے کی ایک صورت کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ میں چائنہ جاکر کپڑا پسند کرتا ہوں، کمپنی جو بھی بل بنا کر دیتی ہیں وہ میں انویسٹر کو دیدیتا ہوں، اور اس پر انویسٹر کا فيصد طے کر لیتا ہوں، کپڑا ملنے کے بعد وہ بل ادا کر دیتا ہے، پھر جب تین چار مہینے بعد میرے پاس پیسے آتے ہیں تو میں اس شخص یعنی انویسٹر کے پیسے متعین کردہ فیصد سمیت لوٹا دیتا ہوں۔ کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کرده صورت قرض کی ہے اور چونکہ قرض پر کسی بھی قسم کا نفع شرعا ًسود ہونے کی بنا پر ناجائز ہے، لہذا مذکورہ صورت میں اس طرح بل کی ادائیگی کے لیے انويسٹر سے رقم قرض لے کر اس کا فیصدی حصہ دینا شرعاً سود ہونے کی بنا پر ناجائز اور حرام ہے، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے، البتہ اس کی جائز صورت یہ ہو سکتی ہے کہ سائل مذکور انويسٹر سے بطور مضاربت کے رقم لے اور منافع میں سے فیصدی حصہ باہمی رضامندی سے طے کر لیا جائے، جبکہ نقصان کی صورت میں، منافع اگر ہوا ہو تو اس میں سے نقصان کو پورا کیا جائے گا، اور اس صورت میں اگر نقصان منافع کے برابر ہوا ہو تو مضارب (سائل) کو کچھ نہیں ملے گا، لیکن اگر نقصان کی تلافی منافع میں سے پوری نہ ہو تو ایسی صورت میں اس نقصان کو انویسٹر برداشت کرے گا، مضارب (سائل) سے اس نقصان کی تلافی کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في المطالب العالية: علي رضي الله عنه قال رسول الله ﷺ: «كل قرض جرَّ منفعة فهو ربا. [رقم الحديث (1440)]
وفي الهداية: قال: "ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة" من الربح لأن شرط ذلك يقطع الشركة بينهما ولا بد منها كما في عقد الشركة. قال: "فإن شرط زيادة عشرة فله أجر مثله" لفساده فلعله لا يربح إلا هذا القدر فتنقطع الشركة في الربح، وهذا لأنه ابتغى عن منافعه عوضا ولم ينل لفساده، والربح لرب المال لأنه نماء ملكه، وهذا هو الحكم في كل موضع لم تصح المضاربة. [كتاب المضاربة، (3/ 200)]
وفي الفتاوى الهندية: (وأما) (ركنها) فالإيجاب والقبول وذلك بألفاظ تدل عليها من لفظ المضاربة والمقارضة والمعاملة وما يؤدي معاني هذه الألفاظ بأن يقول رب المال خذ هذا المال مضاربة على أن ما رزق الله أو أطعم الله تعالى منه من ربح فهو بيننا على كذا من نصف أو ربع أو ثلث أو غير ذلك من الأجزاء المعلومة. [كتاب المضاربة،‌الباب الأول في تفسير المضاربة وركنها وشرائطها وحكمها، ط: رشيدية ج:4 ص: 285)]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد یعقوب علی معظم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91050کی تصدیق کریں
1     120
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات