گولڈ کی ٹریڈنگ کن شرائط کے ساتھ جائز ہے ؟
سائل کی مرا د گولڈ ٹریڈنگ سے فاریکس یا مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن گولڈ ٹریڈنگ کا حکم معلوم کرنا ہو، تو جاننا چاہیئے کہ شرعا کسی بھی چیز کی خریدوفروخت کے صحیح ہونے کے لیے درج ذیل شرائط کا پا یا جانا ضروری ہے:
1۔ فروخت کرنے والا اس چیز کا مالک ہو
2۔ اس چیز پر خریدار یا اس کے وکیل نے باقاعدہ قبضہ بھی کرلیا ہو
3۔ اس خریدوفروخت سے اصل چیز ہی خریدنا ، بیچنا مقصود ہو ، فقط قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور فرق سے نفع کما نا مقصد نہ ہو
4۔ وہ ٹریڈنگ فیوچر سیل کے قبیل سے نہ ہو
لہذا اگر ان تمام شرائط کی رعایت رکھ کر معاملہ کرلیا جائے ، تو وہ شرعاً جائز اور درست ہوگا ، لیکن ہما ری معلومات کی حدتک مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جانے والی "آن لائن ٹریڈنگ " میں یہ شرائط نہیں پائی جاتیں ، بلکہ وہاں عموماً قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے ہی نفع کمانا مقصود ہوتا ہے، اس لیے ان پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسی "گولڈ ٹریڈنگ" جائز نہ ہوگی۔
کما فی المبسوط للسرخسی: لا يجوز البيع إلا بعد أن يكون المبيع مملوكا للبائع مقدور التسليم له الخ( کتاب المکاتب ج:8 ص: 4 ناشر: مطبعة السعادة - مصر)
وفیه ایضا: ثم الإضافة إلى وقت في المستقبل كالتعليق بالشرط حتى أن ما يتحمل التعليق بالشرط يجوز إضافته إلى وقت في المستقبل كالطلاق والعتاق الخ(باب الکراء الی مکة ج:16ص: 20 ناشر: مطبعة السعادة - مصر)
وفی رد المحتار: تحت (قوله: وشرطه أهلية المتعاقدين) أي بكونهما عاقلين(الی قوله) وشرط المعقود عليه ستة: كونه موجودا مالا متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك للبائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم كالحمل واللبن في الضرع والثمر قبل ظهوره الخ (کتاب البیوع ج:4 ص:505 ناشر: الحلبی)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1