خرید و فروخت

پراپرٹی خریدے جانے کے بعد اس کی رقم میں اضافہ کا مطالبہ کرنا

فتوی نمبر :
84739
| تاریخ :
2025-07-30
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

پراپرٹی خریدے جانے کے بعد اس کی رقم میں اضافہ کا مطالبہ کرنا

میں نے قسطوں پر ایک پراپرٹی خریدنے کے لئے کیپٹل سمارٹ سٹی سے معاہدہ کیا اور وقت پر تمام اقساط ادا کردیں، قسطیں جمع کروانے کے تقریباً ایک سال گزرنے کے بعد کیپٹل سمارٹ سٹی والوں نے مجھے ایک پیغام بھیجا کہ مہنگائی کی شرح کے حساب سے آپ کی ادائیگی میں تقریباً 80 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا پوری ادائیگی کے بعد اس طرح کے اضافے کا مطالبہ شرعاً میں جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی چیز کو قسطوں میں خریدوفروخت کا معاملہ کرتے وقت جو قیمت طے ہوجائے،تو خریدار کے ذمہ شرعاً وہی قیمت ادا کرنا لازم ہوتی ہے،بعد میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے طے شدہ قمت میں کمی بیشی کا مطالبہ کرنا درست نہیں،لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے کیپٹل سمارٹ سٹی سے قسطوں پر پراپرٹی جس قیمت پر خریدی تھی،سائل کے ذمّہ شرعاً اتنی ہی رقم ادا کرنا لازم ہے،چنانچہ کیپٹل سمارٹ سٹی والوں کو مہنگائی کی شرح کو بنیاد بنا کر سائل سے طے شدہ قیمت کے علاوہ مزید پیسوں کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الاحکام شرح مجلۃ الاحکام: حكم البيع المنعقد الملكية يعني صيرورة المشتري مالكا للمبيع والبائع مالكا للثمن ( الی قولہ ) أي أن ملكية المبيع تنتقل للمشتري , وملكية الثمن تنتقل للبائع(الی قولہ) أما الحكم التابع للبيع المنعقد . أولا : وجوب تسليم البائع للمبيع إلى المشتري . ثانيا : دفع المشتري الثمن للبائع الخ (الکتاب الاول البیوع، الباب السابع ، الفصل الثانی،المادۃ369،ج 1،ص 333،ط:الکتب العلمیۃ)۔
و فیہ ایضاً:فالبيع الصحيح يفيد الملكية حتى قبل القبض راجع المادتين أي بمجرد حصول هذا البيع يصبح المشتري مالكا للمبيع كما أن البائع يصبح مالكا للثمن ولو لم يحصل القبض الخ(الکتاب الاول البیوع،المادۃ،106، ج 1،ص 93،ط:الکتب العلمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84739کی تصدیق کریں
0     10
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات