السلام علیکم، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم پروڈکٹ کی تصویر ویب سائٹ پر ڈالتے ہیں جبکہ پروڈکٹ کراچی کے تھوک فروش کی ہے اور ہم صرف فون پر تھوک فروش سے رابطہ کرتے ہیں اور کوئی صارف ہم سے پروڈکٹ خریدتا ہے اور پیشگی ادائیگی کرتا ہے۔ پھر ہم اپنا منافع الگ کرتے ہیں اور پروڈکٹ کی قیمت تھوک فروش کو ادا کرتے ہیں، جس سے ہمیں قبضہ مل جاتا ہے۔ اب ہم سے اس پروڈکٹ اپنے پاس منگوانے کے بجائے ، ہم تھوک فروش سے کہتے ہیں کہ وہ پروڈکٹ کسٹمر تک پہنچائیں۔ اس میں پروڈکٹ ڈیلیور ہونے کی صورت میں جو نقصان ہوگا وہ ہمارا ہے اور منافع بھی۔ اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے؟ کیا کمانا حلال ہے؟ جزاک الل
صورت مسئولہ میں سائل جس وقت پروڈکٹ فروخت کررہا ہوتا ہے اس وقت تک پروڈکٹ چونکہ اس کی ملکیت میں نہیں آئی ہوئی ہوتی ( بلکہ فروخت کرنے کے بعد وہ اسے خرید کر بائع (سیلر) کے ذریعہ مشتری(پرچیسر) کو قبضہ دیدیتا ہے) اس لیے ازروئے حدیث ایسا کرنا شرعا ممنوع ہے، حدیث مبارکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے کسی چیز کو فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے جو فروخت کرتے وقت آپ کی ملکیت اور قبضے میں نہ ہو۔ لہذا سائل کو چاہیے کہ اس طریقہ کاروبار سے اجتناب کرے اور پہلے پروڈکٹ خرید کر اسے اپنی ملکیت اور بذات خود یا کسی وکیل کے ذریعے اپنے قبضے میں لے آئے، اس کے بعد اسے فروخت کرے۔
في سنن أبي داود: 3505 - حدثنا مسدد حدثنا أبو عوانة عن أبى بشر عن يوسف بن ماهك عن حكيم بن حزام قال يا رسول الله يأتينى الرجل فيريد منى البيع ليس عندى أفأبتاعه له من السوق فقال « لا تبع ما ليس عندك ». (ج:3، ص:302)
في الهداية في شرح بداية المبتدي: "وَمَنْ اشْتَرَى شَيْئًا مِمَّا يُنْقَلُ وَيُحَوَّلُ لَمْ يَجُزْ لَهُ بَيْعُهُ حَتَّى يَقْبِضَهُ؛ لِأَنَّهُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ نَهَى عَنْ بَيْعِ مَا لَمْ يُقْبَضْ وَ لِأَنَّ فِيهِ غَرَرَ انْفِسَاخِ الْعَقْدِ عَلَى اعْتِبَارِ الْهَلَاكِ".(باب المرابحة والتولية، ج:3، ص:77)
في المبسوط للعلامة السرخسي: وتأويل النهي عن بيع ما ليس عند الإنسان بيع ما ليس في ملكه بدليل قصة الحديث فإن حكيم بن حزام رضي الله عنه قال يا رسول الله إن الرجل يطلب مني سلعة ليست عندي فأبيعها منه ثم أدخل السوق فاستحدثها فاستجيدها فأشتريها فأسلمها إليه فقال صلى الله عليه وسلم: "لا تبع ما ليس عندك" اه (ج:13، ص:128)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1