خرید و فروخت

ٹرک ڈرائیورکا بروکر سے کرایہ کم قیمت میں وصول کرکے رسید اس کو بیچ دینا

فتوی نمبر :
81032
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ٹرک ڈرائیورکا بروکر سے کرایہ کم قیمت میں وصول کرکے رسید اس کو بیچ دینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک آدمی اپنی گاڑی میں ملتان کا سامان لوڈنگ کرتا ہے، اور اس کا کرایہ 500 روپے مقرر ہوتا ہے، جس جگہ سامان اتارا جاتا ہے، تو وہاں مالکِ سامان 1000 روپے دے دیتا ہے، اور بقیہ کرایہ کا وہ رسید بنا دیتا ہے،اور کہتے ہیں کہ جس اڈے سے سامان لوڈنگ کیا تھا ،وہاں پر آپ کو مل جائے گا تو اڈے والے 5 یا 6 دن کے تاخیر کے بعد دے دیتے ہیں ،اس گاڑی والے کو پیسوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے ،اور وہاں پر بروکر ہوتے ہیں ،اگر کرایہ 5000 مقرر ہو تو وہ اس سے 500 کم کر کے 4500 دے دیتا ہے ،اور یہی بروکر 5دن کے بعد مالکِ سامان سے پورے پیسے لے لیتا ہے، تو اس کٹوتی کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں اسکی وضاحت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور صورت شرعاً جائز نہیں ہے، اس سے احتراز لازم ہے، اس معاملے کو درست اور جائز طریقے سے انجام دینے کے لئے یہ صورت اختیار کی جائے کہ بنیادی طور پر اس معاملہ میں الگ الگ دو عقد کر لیے جائیں، ایک یہ کہ ٹرک کا ڈرائیور یا گاڑی کا مالک اپنی رسید یا واوچرکی رقم وصول کرنے کے لئے مذکور بیوپاری کو اپنا وکیل بنائے اس طور پر کہ فلاں تاریخ ، فلاں دن اور فلاں شخص سے ہماری اتنی رقم مثلاً 1500 روپے وصول کر لیں، پھر جتنی رقم اس بل سے کاٹنی ہو وہ رقم بھی باہمی رضامندی سے باقاعدہ اُجرت کے طور پر طے کر لیں کہ اتنی رقم مثلاً 500 روپے آپ کو بطور اُجرت دوں گا۔ اس کے بعد ڈرائیور یا گاڑی کا مالک مذکور بیوپاری سے کہے کہ آپ مجھے مثلاً 14500روپے قرض دیدیں ،اور مقررہ تاریخ پر آپ جب یہ بل وصول کریں ،تو میں نے آپ سے ابھی جو قرض 14500 روپے لیے ہیں ،یہ اسی بل یعنی 15000 روپے سے وصول کر لینا اور باقی 500روپے آپ کے آنے جانے اور محنت وغیرہ کی طے شدہ مزدوری ہے، اس لئے وہ باقی 500 روپے میں آپ کو اجرتِ مقررہ میں چھوڑتا ہوں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي حاشية ابن عابدين: [مطلب في بيع الجامكية] (قوله: وأفتى المصنف إلخ) تأييد لكلام النهر، وعبارة المصنف في فتاواه سئل عن بيع الجامكية: وهو أن يكون لرجل جامكية في بيت المال ويحتاج إلى دراهم معجلة قبل أن تخرج الجامكية اھ (4/ 517)۔
وفي البحر الرائق: الأجير المشترك من يعمل لغير واحد كالخياط والصباغ (إلی قوله) قال رحمه الله ( ولا يستحق الأجرة حتى يعمل كالقصار والصباغ والخياط والنساج ) لأن الإجارة عقد معاوضة فيقتضي المساواة بينهما كما تقدم اھ(8/ 30)۔
وفى الهداية شرح البداية: يسلم المبيع ويقبض الثمن ويطالب بالثمن إذا اشترى اھ (3/ 138)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81032کی تصدیق کریں
0     590
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات