کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری ایک دوکان ہے، جو کہ بلڈنگ میٹریل پر مشتمل ہے، جس میں پلائی روڈ وغیرہ بھی ہوتی ہیں، اور یہ مرزائیوں کی کمپنی تیار کرتی ہے، جو (پاکستان پلائی روڈ) کے نام سے مشہور ہے، اب آپ صاحبان سے یہ پوچھنا ہے کہ ایسی کمپنی کا مال لینا کیسا ہے؟ جبکہ کوالٹی اعلیٰ ہے، اور گاہک بھی پسند کرتا ہے ،اور دوسری کمپنیوں کے مال ناقص ہیں ۔ وضاحت فرما کر ممنون فرمائیں۔
اگرچہ ضرورتِ شدیده و مجبوری کی حالت میں ایسے زندیق لوگوں سے مال خریدنے کی شرعاً بھی گنجائش ہے ، مگر غیرت ایمانی کا تقاضا یہ ہے کہ اس سے کم درجہ کی چیز استعمال کر لی جائے ،اور ایسے خبیث الاعتقاد کافر اور زندیق کی اعلیٰ چیز کی خریداری اور اسے اپنے استعمال میں لانے سے احتراز کیا جائے۔
وفي الفتاوى الهندية: لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في السراجية (5/ 348) -
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1