خرید و فروخت

خریدوفروخت کا معاہدہ ہونے کے بعد پلاٹ نہ بیچنے کی صورت میں بیعانہ ڈبل لینا

فتوی نمبر :
80235
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

خریدوفروخت کا معاہدہ ہونے کے بعد پلاٹ نہ بیچنے کی صورت میں بیعانہ ڈبل لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں محمد نواز ولد بہادرخان ساکن بحریہ کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (منول کالونی) حب ریور روڈ کراچی نے دو سال قبل اپنے ایک دوست بحریہ ملازم حمید خان ولد علی حیدر کے ساتھ ملکر ایک پلاٹ (8,60۰۰0) آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار میں خریدا، نیت یہ تھی کہ جب اس کی قیمت بڑھ جائے گی تو فروخت کر کے نفع حاصل کریں گے ۔ اب دو سال بعد جب اس کی قیمت بیس لاکھ کے قریب پہنچ چکی تو ہم نے باہمی مشورہ سے یہ فیصلہ کیا کہ اب اس کو فروخت کر دیتے ہیں ، طے یہ ہوا کہ اگر بیس لاکھ سے اوپر اس کی قیمت لگی تو فروخت کر دیں گے، چنانچہ میرے پاس ایک پارٹی آئی جس نے 50000 ،20 بیس لاکھ پچاس ہزار روپے کی آفر کی تو میں نے حمید خان کو فون کر کے بتایا تو وہ بہت خوش ہوا اور کہنے لگا کہ ماشاء اللہ بہت اچھی قیمت لگی ہے، آپ اس کو فروخت کر دیں ، چنانچہ میں نے معاملہ طے کر لیا ، اور دو لاکھ روپے بیعانہ بھی وصول کر لیا ، اس کے بعد جب ہم حمید خان کے پاس کاغذات لینے گئے تو اس نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ میں تو اپنا حصہ فروخت نہیں کرونگا، آپ اگر اپنا حصہ فروخت کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، جبکہ خریدار پارٹی کا مطالبہ یہ ہے کہ یا تو مکمل پلاٹ دو یا ڈبل بیعانہ واپس کرو اور اب حمید خان کا کہنا یہ ہے کہ اگر اس کو فروخت ہی کرنا ہے تو جتنی قیمت لگی ہے اسی میں مجھے فروخت کر دو، جبکہ اگر اس نے خریدنا ہی تھا تو پہلے ہی بتاتا کہ بیعانہ ہی نہ لیا جاتا ۔ اب معلوم کرنا ہے کہ اس صورت حال کی روشنی میں خریدار کا ڈبل بیعانہ کا مطالبہ کرنا ، اور مذکور حمید خان کا طرزِ عمل درست ہے یا نہیں؟ اور اس مسئلہ کا حل کیا ہے؟ براہِ کرم جو بھی حکمِ شرعی ہو بیان کر دیا جاوے تاکہ اس کے موافق عمل کیا جاوے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ کا بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو بایں طور کہ سائل نے واقعہ میں مذکور معاملہ حمید خان کی اجازت سے کیا ہو تو حمید خان کا مذکور طرزِِ عمل شرعاً ناجائز ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہو رہا ہے ۔ لہٰذا اس کو چاہیئے کہ وہ مذکور معاملہ نبھانے کی کوشش کرے، تاکہ مواخذۂ اخروی سے سبکدوشی ہو سکے ۔ البتہ اگر حمید خان کسی وجہ سے اپنا حصہ فروخت نہ کرنا چاہتا ہو تو باہمی رضا مندی سے بیع فسخ بھی کی جا سکتی ہے ، اور اس صورت میں خریدار کا ڈبل بیعانہ واپس لوٹانے کا مطالبہ کرنا شرعاً درست نہیں۔ اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نعمان عبد الحمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80235کی تصدیق کریں
0     736
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات