خرید و فروخت

کاروں کے کاروبار کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
79547
| تاریخ :
2024-11-25
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کاروں کے کاروبار کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم
میں جاپان سے پاکستان کو کاریں برآمد کرتا ہوں اور میرے کچھ سوالات ہیں: کیا ایسی کاروں کو بیچنا جائز ہے جو ان بلٹ ریڈیوز اور اسکرینز کے ساتھ پہلے سے انسٹال شدہ یوٹیوب اور گوگل جیسی ایپس کے ساتھ آتی ہیں، جو کہ حرام مواد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہیں؟ کار خریدنے کا بنیادی مقصد نقل و حمل ہے۔ کیا میں ایسی گاڑیاں بیچنے کا گناہ گار ہوں؟ کچھ لوگ دلیل دیتے ہیں کہ کاریں بیچنا، ایک ضرورت ہونے کے ناطے، غیر اخلاقی ہے۔ میں $40k (9 ملین PKR) سے $300k (70 ملین PKR) کے درمیان قیمت کی کاریں 7-15% کے منافع کے مارجن پر فروخت کرتا ہوں، مارکیٹ میں دیگر اہم اختیارات دستیاب ہیں۔ کیا اس قدر منافع کے مارجن پر اشیائے ضروریہ بیچنا حرام ہے؟ جاپان میں کار برآمد کرتے وقت، اگر میں اسے ¥5,000,000 میں خریدتا ہوں، تو کھپت ٹیکس ¥500,000 ہے، جو برآمد کرنے پر قابل واپسی ہے۔ کیا اس ٹیکس ریفنڈ کا دعوی کرنا جائز ہے؟ مزید برآں، پاکستان میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس انجن کی صلاحیت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں (مثال کے طور پر، 1800-3000cc کاروں پر زیادہ ٹیکس ہوتا ہے)۔ کیا اس طرح کے ڈیوٹی اور ٹیکس کی ادائیگی جائز ہے، اور کیا میں ایسا کرنے سے گنہگار ہوں؟ نیلامی میں، کاروں کا معائنہ اور درجہ بندی کی جاتی ہے (مثلاً، 6 نئی کے لیے، 5 تقریباً نئی کے لیے)۔ اگر میں نادانستہ طور پر ایسی کار بیچتا ہوں جس میں معائنہ ٹیم کی غلطی ہو گئی ہو تو کیا میں گنہگار ہوں؟ خریدار گاڑی کا معائنہ کر سکتا ہے اور خریداری سے پہلے نیلامی شیٹ کا جائزہ لے سکتا ہے۔ اگر معائنے کے دوران کوئی خرابی پائی جاتی ہے تو میں اس کے مطابق قیمت کو ایڈجسٹ کرتا ہوں۔ براہ کرم ان خدشات کو واضح کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(1)واضح ہو کہ جو الیکڑونکس آلات محض جائز کاموں میں استعمال ہورہےہوں یا ان کاجائز اور ناجائز دونوں کے طرح کا استعمال ممکن ہو، تو ان آلات کی خریدفروخت اور کاروبارکرنا شرعاًجائز اور درست ہے، اور ان کے ناجائز امور میں استعمال کرنے کی صورت میں اس کا گناہ استعمال کرنے والوں پر ہوگا، البتہ جن آلات کا جائز استعمال ممکن نہ ہو بلکہ ان کا استعمال فقط غیرشرعی اور ناجائز کاموں کے لیےمتعین ہو، تو اس کی خریدوفروخت اور کاروبار کرنا شرعاً بھی جائز نہ ہوگا۔لہذاصورتِ مسئولہ میں چونکہ گاڑی بیچنااصلاًمقصودہے ، اورایل سی ڈی اوراس میں انسٹال ایپس کی خریدوفروخت مقصودنہیں بلکہ وہ تبعاًاس میں شامل ہوگئی ہیں اور ان ایپس کا جائز،ناجائزاستعمال خریدار پر منحصر ہے، تو ایسی گاڑیاں بیچنا جائز ہے، بشرطیکہ بیچنے والا خود ان ایپس کے حرام استعمال کی ترغیب نہ دے۔
(2)شریعت مطہرہ نے تجارت میں منافع حاصل کرنے کی کوئی خاص حد متعین نہیں کی،بلکہ اس کو عاقدین پر چھوڑدیا کہ وہ باہمی رضامندی سے جس طرح چاہیں معاملہ طے کرلیں البتہ اس حد تک منافع لینا جس سے لوگوں کوواضح نقصان پہنچتا ہو یا لوگوں کی مجبوری سے ناجائز فائدہ اٹھانا نامناسب اورخلافِ مروت ہے،جس سے گریزکرناچاہیئے۔


(3)اگر یہ ٹیکس حکومتِ جاپان کی طرف سےقانوناً واپس ملنے والا حق ہے، اور اس میں کسی قسم کا کوئی جھوٹ یا فریب شامل نہ ہو، تو اس کا دعویٰ کرنا شرعاً جائز ہے۔



(4)حکومت کی طرف سے لازم شدہ کسٹم ڈیوٹی یا ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے،اس کی ادائیگی سے سائل گناہ گار نہیں ہوں گا۔



(5)اگر سائل جان بوجھ کر معیوب گاڑی کو عمدہ ظاہر نہ کرتاہو ، اور خریدار کونیلامی شیٹ دکھانےکےبعدمعائنہ کا موقع دیتاہواوربعد میں خرابی یانقص ظاہرہونے پر اس کی طرف سےرعایت یا واپسی کی پیشکش بھی ہو،تولاعلمی کی اس غلطی کے ساتھ گاڑی بیچنے کی صورت میں شرعاً اس پر کوئی گناہ نہیں۔


مأخَذُ الفَتوی

«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (6/ 391):
«(و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية ونقل المصنف عن السراج والمشكلات أن قوله ممن أي من كافر أما بيعه من المسلم فيكره ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما زاد القهستاني معزيا للخانية أنه يكره بالاتفاق.
(بخلاف بيع أمرد ممن يلوط به وبيع سلاح من أهل الفتنة) لأن المعصية تقوم بعينه ثم الكراهة في مسألة الأمرد مصرح بها في بيوع الخانية وغيرها واعتمده المصنف على خلاف ما في الزيلعي والعيني وإن أقره المصنف في باب البغاة. قلت: وقدمنا ثمة معزيا للنهر أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها. فليحفظ توفيقا.»
«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (6/ 392):
«جواز بيع العصير بأنه لا تقوم المعصية بعينه، بل بعد تغيره فهو ‌كبيع ‌الحديد من أهل الفتنة، لأنه وإن كان يعمل منه السلاح لكن بعد تغيره أيضا إلى صفة أخرى. وعليه يظهر كون الأمرد مما تقوم المعصية بعينه كما قدمناه فليتأمل»
وقال الله تعالی فی التنزیل:يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ إِلَّآ أَن تَكُونَ تِجَٰرَةً عَن تَرَاضٖ مِّنكُمۡۚ [النساء: 29]
«سنن ابن ماجه» (2/ 741 ت عبد الباقي):
عن أنس بن مالك، قال: ‌غلا ‌السعر على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالوا: يا رسول الله قد ‌غلا ‌السعر فسعر لنا، فقال: «إن الله هو المسعر، القابض الباسط الرازق، إني لأرجو أن ألقى ربي وليس أحد يطلبني بمظلمة في دم ولا مال»
«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» (3/ 161):
«‌ومن ‌اشترى ‌شيئا ‌وأغلى ‌في ‌ثمنه فباعه مرابحة على ذلك جاز وقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - إذا زاد زيادة لا يتغابن الناس فيها فإني لا أحب أن يبيعه مرابحة حتى يبين.»
«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» (3/ 291):
«‌وأما ‌النوائب فإن أراد بها ما يكون بحق ككري النهر المشترك للعامة وأجر الحارس للمحلة، والموظف لتجهيز الجيش، وفي حق فداء الأسارى إذا لم يكن في بيت المال شيء فالكفالة به جائزة بالإجماع، وإن أريد بها ما ليس بحق كالجبايات الموظفة في زماننا على الخياط، والصباغ وغيرهما للسلطان في كل يوم أو شهر فإنها ظلم اختلف المشايخ في صحة الكفالة بها كذا في فتح القدير والفتوى على الصحة»
«المبسوط» للسرخسي (2/ 199):
«‌العاشر ‌من ‌ينصبه ‌الإمام ‌على ‌الطريق ليأخذ الصدقات من التجار وتأمن التجار بمقامه من اللصوص، وقد روي أن عمر بن الخطاب رضي الله عنه أراد أن يستعمل أنس بن مالك - رحمه الله تعالى - على هذا العمل، فقال له أتستعملني على المكس من عملك، فقال: ألا ترضى أن أقلدك ما قلدنيه رسول الله صلى الله عليه وسلم والذي روي من ذم العشار محمول على من يأخذ مال الناس ظلما كما هو في زماننا دون من يأخذ ما هو حق وهو الصدقة»
«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (5/ 34):
«‌وكذا ‌كل ‌مفيد ‌رضا ‌بعد ‌العلم ‌بالعيب يمنع الرد والأرش»
مطلب فيما يكون رضا بالعيب ويمنع الرد (قوله بعد العلم بالعيب) أي علمه بكون ذلك عيبا: ففي الخانية: لو رأى بالأمة قرحة ولم يعلم أنها عيب فشراها ثم علم أنها عيب له ردها؛ لأنه مما يشتبه على الناس فلا يثبت الرضا بالعيب. اهـ.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79547کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات