محترم جناب! مفتی صاحب السلام علیکم ازراہ کرم یہ مشہور کہانی "بی بی سیدہ کی کرامات " پڑھ کر مجھے بتائیں کیا یہ حقیقت پر مبنی ہے ؟اور جو لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
مذکورہ لنک میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے متعلق جو کہانی بیان کی گئی ہے سراسر جھوٹ اور تہمت پر مبنی ہے ، اور مسلمانوں کے جذبات اور حمیت اسلامی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ، اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، بلکہ یہ بلاشبہ اسلام دشمن سازشوں کا حصہ ہے ۔
اس لئے ایسی ویب سائٹس دیکھنے ، ان پر اعتماد کرنے اور ان کے خرافات کو حقیقت پر محمول کرنے کے بجائے اس کے بنانے والوں کی اصلاح کی فکر کی جائے اور باز نہ آنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔