تاریخی معلومات

ہجری دن کا اطلاق کتنے وقت پر ہوتا ہے؟

فتوی نمبر :
14326
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / تاریخ اسلام / تاریخی معلومات

ہجری دن کا اطلاق کتنے وقت پر ہوتا ہے؟

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم! میں ہجری دن کے آغاز کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں، آیا یہ مغرب کے بعد شروع ہوتا ہے یا فجر کے بعد؟ میرا مطلب ہے کہ رمضان میں جب ہم نمازِ تراویح ادا کرتے ہیں تو وہ اگلے روزے کیلیے سمجھی جاتی ہے، اسی طرح اگر کوئی جمعرات کے دن مغرب کے بعد سورہ کہف کی تلاوت کرے آیا یہ جمعہ کے دن کیلیے شمار ہوجائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرچہ ہجری تاریخ غروب سے شروع ہوتی ہے، مگر دن اور رات دونوں میں فرق ہے، اس لیے جن چیزوں کے بارے میں صراحۃً ’’یوم‘‘ کے الفاظ مذکور ہیں، اس سے مراد صبح صادق سے لیکر غروبِ آفتاب تک کا وقت ہے، اس لیے جس عمل کیلیے صراحۃً ’’یوم‘‘ میں ادائیگی مذکور ہو اسے غروبِ آفتاب کے بعد ادا کرنے پر وہ فضیلت نہیں ملے گی، جہاں تک سورۂ کہف کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں دن اور رات دونوں کی روایات ملتی ہیں، اس لیے ان میں سے کسی بھی وقت اس کا پڑھنا اجرِ موعود کا باعث ہوسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی المشکوة المصابیح: وعن ابی سعیدؓ ان النبی ﷺ قال من قرأ سورة الکہف فی یوم الجمعة أضاء له النور مابین الجمعتین۔ (ص۱۵۹) وفی المرقاة تحته: وروی الدارمی من قوله موقوفًا: من قرأها لیلة الجمعة اضاء له النور فیما بینه وبین البیت العتیق اه (ج۴، ص۶۷۸)
وفی الردّ تحت (قوله واعلم ان الليالی تابعة للأیام) أی کل لیلة تتبع الیوم الذی بعدها، الا تری أنه یصلی التراویح فی أول لیلة من رمضان دون اول لیلة من شوال اه (ج۲، ص۴۵۲) واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد گل رحمن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14326کی تصدیق کریں
0     1550
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تاریخ اسلام کی چند مستند کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • آپ ﷺ کی ہجرت کے وقت حضرت اسماء کی عمر کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • چودہویں اور پندرہویں صدی کے مجدد کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • کیا دور نبوت میں بھی رؤیت ہلال میں اختلاف ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • جنت البقیع کے فضائل

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • انسان کے ابتدائی طورپر بندرہونے کا سائنسی نظریہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تاریخی معلومات 0
  • مولانا اشرف علی تھانویؒ کی طرف ایک غلط قول کی نسبت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ایوان ِکسری کے چودہ کنکرے گرنے اور فارس کے آتش کدہ کے بجھنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دجال کے متبعین سے متعلق سبز رنگ کے کپڑوں والی علامت درست ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہیکل سلیمانی کی حقیقت و اہمیت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • کیا امام شافعیؒ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد تھے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • زمانہ فترت میں اسلامی زندگی کا تصور اور اس کی صورت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • واقعہ قرطاس کی تفصیل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا یاجوج ماجوج سے روسی اور چینی قوم مراد ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخ اسلام کے لیے کوئی مستند کتاب

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہجری دن کا اطلاق کتنے وقت پر ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • مصحفِ عثمانی کی تاریخ اور اس کے مقاصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘غلط معلومات فراہم کرتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ابولہب کے ساتھ مرنے کے بعد کیا ہوا

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو روۓ زمین پر بھیجنے کا مقصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دنیا میں آبِ زمزم کا وجود و ظہور

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • معاملۂ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • یہود ونصاریٰ کو جزیرہ عرب سے نکالنے کے حکم کی وجہ

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • بُراق کی شکل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخی سوالات کے متلعق تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات