تاریخی معلومات

کیا ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘غلط معلومات فراہم کرتے ہیں؟

فتوی نمبر :
14074
| تاریخ :
0000-00-00
تاریخ / تاریخ اسلام / تاریخی معلومات

کیا ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘غلط معلومات فراہم کرتے ہیں؟

میں ’’الہدی ‘‘ والوں کے متعلق جاننا چاہتی ہوں، میں نے ان کے متعلق سنا ہے کہ وہ لوگوں کو غلط معلومات فراہم کرتے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ وہ غلط معلومات کیا ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ڈاکٹر فرحت ہاشمی گلاسکو یونیورسٹی کی ‘PHD’یافتہ اورآزاد خیال عورت ہے ۔ جس نے ظاہری طور پر تفسیر قرآن کریم اور دین کو آسان کرنے کے نام سے ایک سالہ کورس ترتیب دیا ہے ۔ جسے ایک سالہ ڈپلومہ کورس ان اسلامک سٹڈیز کہا جاتا ہے ۔ جبکہ درحقیقت وہ اپنی آزاد خیا لی کی بناء پر غلط فہمی، بلکہ صریح غلطی کی شکار ہے ۔ اور اپنے متعلقین کو بھی وہ اسی کی تلقین کرتی ہے ۔
اس کی نظریات میں سے بعض گمراہ کن ہیں ۔جیسے اجماع امت کو ہمیت نہ دینا ، تقلید کو علی الاطلاق شرک قرار دینا اور اس طرح قضاء عمری یعنی فوت شدہ نمازوں کو قضاء کرنے کی ضرورت نہیں ۔ صرف توبہ کافی ہے ۔ اور بعض نظریات جمہور امت کے خلاف ہیں مثلاً تین طلاقوں کو ایک قرار دینا، جبکہ بعض بدعت وغیرہ بھی ہیں ۔جیسے خواتین کو باجماعت نماز پڑھنے کی تلقین وترغیب دینا، صلوٰۃ التسبیح کی نماز کا اہتمام کرنا ۔نیز بعض نظریات فتنہ انگیز ہیں ۔مثلاً فقہاءوعلماء سے لوگوں کو بدظن کرنا ،مدارس دینیہ کی اہمیت ذہنوں سے کم کر کے مختصرکورس کو علم دین کیلیے کافی سمجھنا ،اس طرح جو مسائل کسی مجتہد نے قرآن و حدیث سے اپنے گہری علم کی بناء پر مستنبط کیے ہیں انہیں باطل قرار دے کر قرآن وحدیث کے خلاف قرار دینا اور اس پر اصرار کرنے جیسے نظریات اور اعتقادات کی تبلیغ اور ترویج ''الہدیٰ انٹرنیشنل " کے امتیازی اوصاف ہیں ۔انہیں کی بناء پر امت مسلمہ میں افتراق اور انتشار اور اسلامی احکام میں شکوک وشبہات ہو رہے ہیں اور دین متین سے بیزاری اور آزاد خیالی کا رحجان بڑھ رہا ہے جس کی بناء پر مسلمانوں کو ایسے اداروں میں تعلیم دینا یا حاصل کرنا اور ان کی معاونت وغیرہ کرنے سے احتراز لازم ہے ۔مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ عثمانی دیکھ لی جائے۔ واللہ أعلم !

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد علی طیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14074کی تصدیق کریں
0     1111
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تاریخ اسلام کی چند مستند کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • آپ ﷺ کی ہجرت کے وقت حضرت اسماء کی عمر کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • چودہویں اور پندرہویں صدی کے مجدد کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • کیا دور نبوت میں بھی رؤیت ہلال میں اختلاف ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • جنت البقیع کے فضائل

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • انسان کے ابتدائی طورپر بندرہونے کا سائنسی نظریہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تاریخی معلومات 0
  • مولانا اشرف علی تھانویؒ کی طرف ایک غلط قول کی نسبت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ایوان ِکسری کے چودہ کنکرے گرنے اور فارس کے آتش کدہ کے بجھنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دجال کے متبعین سے متعلق سبز رنگ کے کپڑوں والی علامت درست ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہیکل سلیمانی کی حقیقت و اہمیت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • کیا امام شافعیؒ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد تھے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • زمانہ فترت میں اسلامی زندگی کا تصور اور اس کی صورت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • واقعہ قرطاس کی تفصیل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا یاجوج ماجوج سے روسی اور چینی قوم مراد ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخ اسلام کے لیے کوئی مستند کتاب

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہجری دن کا اطلاق کتنے وقت پر ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • مصحفِ عثمانی کی تاریخ اور اس کے مقاصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘غلط معلومات فراہم کرتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ابولہب کے ساتھ مرنے کے بعد کیا ہوا

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو روۓ زمین پر بھیجنے کا مقصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دنیا میں آبِ زمزم کا وجود و ظہور

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • معاملۂ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • یہود ونصاریٰ کو جزیرہ عرب سے نکالنے کے حکم کی وجہ

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • بُراق کی شکل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخی سوالات کے متلعق تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات