کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اسلامی تاریخ پڑھنا چاہتا ہوں جس کے لیے اب صاحبان کی رہنمائی کی ضرورت ہے کہ مجھے کوئی تاریخ اسلام کی کتاب تجویز کریں جو معتبر ہو۔
تاریخ طبری، البدیۃ والنہایۃ، تاریخ ابن کثیر، تاریخ دعوت و عزیمت میں سے جو میسر ہو پڑھا کریں،مگر تاریخ کی کتاب سمجھ کر پڑھنا چاہیے نہ کہ کوئی آسمانی حکم اور وحی سمجھ کر۔ والله أعلم بالصواب!