السلام علیکم! محترم مفتی صاحب!
۱۔ چند کتابوں کی نشاندہی فرما دے کہ ایک مستند تاریخ اسلام کے لیے کونسی کتاب کا مطالعہ کرو۔
۲۔ امور زندگی گزارنے کے لیے رہنما کتاب جن میں زندگی کے ہر امور کی رہنمائی کی گئی ہو۔
اس سلسلہ میں براہ راست کسی عالم کے پاس جا کر اپنی حالت و استداد کے مطابق مشورہ لینا مفید رہے گا۔ تاہم ابتدائی طور پر سیرۃ المصطفیٰ مؤلفہ مولانا ادریس کاندھلوی، خلفاء راشدین مؤلفہ عبد الشکور لکھنوی اور عملی زندگی کے بہشتی زیور کا پڑھنا مفید رہےگا۔ والله أعلم بالصواب!