تاریخی معلومات

کیا دور نبوت میں بھی رؤیت ہلال میں اختلاف ہوا تھا؟

فتوی نمبر :
27754
| تاریخ :
تاریخ / تاریخ اسلام / تاریخی معلومات

کیا دور نبوت میں بھی رؤیت ہلال میں اختلاف ہوا تھا؟

کیا نبی اکرم ﷺ کے دور میں یا صحابہ کرامؓ کے دور میں کبھی عید یا رمضان کی رؤیت میں اختلاف ہوا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جغرافیائی حدود و فاصلوں کی وجہ سے چاند کی رؤیت میں اختلاف کا واقع ہو نا ایک بدیہی امر ہے اور صحابہ کرامؓ کے دور میں بھی اس کی مثال ملتی ہے، چنانچہ احادیث کی کتابوں میں یہ واقعہ مذکور ہے کہ ’’أم الفضل بنت الحارث‘‘ نے حضرت کریب کو کسی کام سے امیر معاویہؓ کے پاس شام بھیجا جب حضرت کریب واپس مدینہ پہنچے تو حضرت ابن عباسؓ نے اس سے رمضان کے چاند کے متعلق سوال کیا کہ تم نے کس دن چاند دیکھا تھا تو اس نے کہا کہ ہم نے جمعہ کی رات چاند دیکھا تھا اور پھر اگلے دن روزہ رکھا، حضرت ابن عباسؓ نے فرمایا کہ ہم نے تو ہفتے کی رات کو چاند دیکھا تھا اور ہم اسی رؤیت کے اعتبار سے روزے پورے کریں گے اس لئے رؤیت کے اختلاف کو بنیاد بناکر کسی قسم کی شرانگیزی سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما روی المسلم بسندہ عن کریب أن أم الفضل بنت الحارث بعثتہ الی معاویۃ بالشام قال فقدمت الشام فقضیت حاجتھا واستھل علی رمضان وانا بالشام فرأیت الھلال لیلۃ الجمعۃ ثم قدمت المدینۃ اٰخر الشھر، فسألنی عبد اللہ بن عباس ثم ذکر الھلال فقال متی رأیتم الھلال فقلت رأیناہ لیلۃ الجمعۃ (الی قولہ) فقال لکنّا رأیناہ لیلۃ السبت فلا نزال نصوم حتی نکمّل ثلثین أو نراہ۔ الخ (ج۱، ص٣٤٨) واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 27754کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تاریخ اسلام کی چند مستند کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • آپ ﷺ کی ہجرت کے وقت حضرت اسماء کی عمر کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • چودہویں اور پندرہویں صدی کے مجدد کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • کیا دور نبوت میں بھی رؤیت ہلال میں اختلاف ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • جنت البقیع کے فضائل

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • انسان کے ابتدائی طورپر بندرہونے کا سائنسی نظریہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تاریخی معلومات 0
  • مولانا اشرف علی تھانویؒ کی طرف ایک غلط قول کی نسبت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ایوان ِکسری کے چودہ کنکرے گرنے اور فارس کے آتش کدہ کے بجھنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دجال کے متبعین سے متعلق سبز رنگ کے کپڑوں والی علامت درست ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہیکل سلیمانی کی حقیقت و اہمیت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • کیا امام شافعیؒ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد تھے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • زمانہ فترت میں اسلامی زندگی کا تصور اور اس کی صورت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • واقعہ قرطاس کی تفصیل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا یاجوج ماجوج سے روسی اور چینی قوم مراد ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخ اسلام کے لیے کوئی مستند کتاب

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہجری دن کا اطلاق کتنے وقت پر ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • مصحفِ عثمانی کی تاریخ اور اس کے مقاصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘غلط معلومات فراہم کرتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ابولہب کے ساتھ مرنے کے بعد کیا ہوا

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو روۓ زمین پر بھیجنے کا مقصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دنیا میں آبِ زمزم کا وجود و ظہور

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • معاملۂ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • یہود ونصاریٰ کو جزیرہ عرب سے نکالنے کے حکم کی وجہ

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • بُراق کی شکل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخی سوالات کے متلعق تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات