تاریخی معلومات

چودہویں اور پندرہویں صدی کے مجدد کی تحقیق

فتوی نمبر :
16214
| تاریخ :
2020-10-26
تاریخ / تاریخ اسلام / تاریخی معلومات

چودہویں اور پندرہویں صدی کے مجدد کی تحقیق

حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد کو کھڑا کرےگاجو امت کیلیے دین کو تازہ کریگا،تیرہویں صدی ہجری تک تو میرے خیال کے مطابق اتفاق ہے کہ مجددکون کون تھے ، مجھے ذرا یہ بتائیں کہ آپ کے نزدیک چودھویں صدی اور پندرھویں کا مجدد کون ہے؟براہ کرم دلیل بھی دیجیےگا،میں مختلف مکاتب فکر علماء سے رائے لےرہاہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مجددوہ شخص ہوتاہے جس کی تقریر اور سعی و کوشش سے بدعات ختم ہو ں اور سنت کا شیوع اور مردہ سنتوں کا احیاءہواور یہ علی التعیین متحقق نہیں کہ فلاں صدی کے مجدد فلاں ہیں، بلکہ علماء نے جس کو عالم محقق سمجھا، اسی کو مجدد ٹھہرالیااور اکثر علماءنے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ مجدد کاایک صدی میں ایک ہونا ضروری نہیں، بلکہ ایک وقت میں جماعت بھی مجدد ہو سکتی ہے جس کا ہر فرد دین کے کسی خاص شعبہ کی تجدید کرتاہے، اس لیے علی التعیین کسی ایک کو کسی ایک صدی کا مجدد نہیں کہا جا سکتاہے، البتہ حضرات علماء کرام نے ہر صدی کے مجدد دین کے نام لکھے ہیں جن میں چودھویں صدی کے مجدد حضرت مولانارشید احمدگنگو ہی رحمۃاللہ علیہ کو لکھا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی بذل المجھود: من یجدد لھا أی لھذہ الأمة دینھا أی بین السنة من البدعة و یکثر العلم و یعز اھله و یقمح البدعة و یکثر اھلھا اھ(ج6ص103)
وفیه ایضاً: قال صاحب جوامع الاصول: وقد تکلم العلماء فی تاویله وکل واحد اشار الی العالم الذی ھو فی مذھبه و حمل الحدیث علیه الاولیٰ حمله علی العموم فان لفظ "من" تقع علی الواحد و الجمع اھ (ج6ص103)۔
وفیه ایضاً: والاظھر عندی واللہ أعلم أن المراد بمن یجدر و یس شخصاً واحدًا بل المراد به جماعة یجدد فی بلد فی فن أو فنون من العلوم سبباً لبقائه وعدم اند رأسه و انقضائه إلی أن یاتی أمر اللہ ولاشك أن ھذا التجدید أمر اضافی لان العلم کل سنة فی التنزل کما أن الجمل کل عام فی الترقی اھ (۱/۱۰۴) واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عطاء الرحمن حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16214کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تاریخ اسلام کی چند مستند کتابوں کے نام

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • آپ ﷺ کی ہجرت کے وقت حضرت اسماء کی عمر کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • چودہویں اور پندرہویں صدی کے مجدد کی تحقیق

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • کیا دور نبوت میں بھی رؤیت ہلال میں اختلاف ہوا تھا؟

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • جنت البقیع کے فضائل

    یونیکوڈ   اسکین   تاریخی معلومات 0
  • انسان کے ابتدائی طورپر بندرہونے کا سائنسی نظریہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تاریخی معلومات 0
  • مولانا اشرف علی تھانویؒ کی طرف ایک غلط قول کی نسبت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ایوان ِکسری کے چودہ کنکرے گرنے اور فارس کے آتش کدہ کے بجھنے کی تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دجال کے متبعین سے متعلق سبز رنگ کے کپڑوں والی علامت درست ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہیکل سلیمانی کی حقیقت و اہمیت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • کیا امام شافعیؒ امام ابوحنیفہؒ کے شاگرد تھے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • زمانہ فترت میں اسلامی زندگی کا تصور اور اس کی صورت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • واقعہ قرطاس کی تفصیل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا یاجوج ماجوج سے روسی اور چینی قوم مراد ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخ اسلام کے لیے کوئی مستند کتاب

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہجری دن کا اطلاق کتنے وقت پر ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • مصحفِ عثمانی کی تاریخ اور اس کے مقاصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 1
  • کیا ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘غلط معلومات فراہم کرتے ہیں؟

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ابولہب کے ساتھ مرنے کے بعد کیا ہوا

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو روۓ زمین پر بھیجنے کا مقصد

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • دنیا میں آبِ زمزم کا وجود و ظہور

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • معاملۂ فدک کی حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • یہود ونصاریٰ کو جزیرہ عرب سے نکالنے کے حکم کی وجہ

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • بُراق کی شکل اور حقیقت

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
  • تاریخی سوالات کے متلعق تحقیق

    یونیکوڈ   تاریخی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات