خرید و فروخت

قسطوں پر سامان زیادہ قیمت میں خریدنا"سود"میں داخل ہے؟

فتوی نمبر :
73115
| تاریخ :
2024-05-13
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قسطوں پر سامان زیادہ قیمت میں خریدنا"سود"میں داخل ہے؟

گزارش یہ کہ میں اپنا گھر بنانا چاہتا ہو ں ،لیکن میں مالی طور پر مضبوط نہیں ہوں جس کی وجہ سے مجھے قر ض لینا پڑ رہا ہے تو اب مجھے یہ چیز معلوم کرنی تھی کہ ایک شخص مجھے سارا سامان خرید کر دے رہا ہے (بلا ک، سیمنٹ وغیرہ )جس کی ادائیگی وہ مجھ سے پندرہ ہزار ماہانہ طے کر رہا ہے ، لیکن وہی سامان اگر میں بازارسے کیش پر خریدوں تو وہ مجھے تین لاکھ روپے میں مل رہا ہے ، جبکہ وہ شخص چارلاکھ پچاس ہزار میں دے رہا ہے ، اور لیکن ادائیگی میں تین سال کا ٹائم دے رہا ہے ، تو لہذا اس میں ہماری رہنمائی فر ما ئیں کہیں یہ سود تو نہیں ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی چیز نقد کے مقابلہ میں ادھار زیادہ قیمت پر خریدنا شرعاً سود نہیں ، البتہ اس کا درست طریقہ یہ ہے کہ مجلس عقد میں ہی ادھار کا معاملہ طے کر لیا جائے اور اگر قسطوں میں قیمت دینی طے ہو تو کل اقساط اور ہر قسط کی مالیت بھی طے کر لی جا ئے اور کسی قسط کی تاخیر پر مالی جرمانہ بھی عائد نہ کیا جا ئے ،
چنانچہ مذکور بالا تفصیل کے مطابق سائل اگر بلاک اور سیمنٹ وغیرہ زیادہ قیمت پر خریدے تو شرعاً جائز ہے ، یہ معاملہ سود میں داخل نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درالمختار:(وصح بثمن حال )وھوالأصل (ومؤجل الی معلوم )لئلا یفضی الی النزاع الخ (کتاب البیوع ج 4 ص531 ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73115کی تصدیق کریں
0     799
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات