میرے قریبی آن لائن فالورز فروخت کرتے ہیں فالورز کی کوالٹی کا تو ٹھیک بتا دیا جاتا ہے مگر جس آئی ڈی سے کسٹمر سے بات کی جاتی ہے وہ کسی دوسرے شخص یا لڑکی کی آئی ڈی بنائی جاتی ہے اور اپنا نام بھی بدل دیا جاتا ہے تو کیا اس سے آنے والی انکم جائز ہے؟
واضح ہو کہ کوئی بھی سوشل اکاؤنٹ کوئی عین نہیں کہ جسے قیمتاً کسی اور پر فروخت کرکے اس کی قیمت وصول کرلی جائے، بلکہ اس طرح کے اکاؤنٹ کے استعمال کرنے کے حقوق دوسروں کی طرف منتقل کرکے اپنے حق سے دستبرداری کے عوض رقم لی جاتی ہے، جس کی اگرچہ گنجائش ہوسکتی ہے، لیکن اگر کسی اکاؤنٹ کا غالب استعمال غیر شرعی ویڈیوزاورمذکور جعلی و دھوکہ دہی پر مبنی طریقۂ کارپر مشتمل ہو، تو ایسی صورت میں دھوکہ دہی اور غیر شرعی امور کے ذریعے حاصل کردہ کمائی یا ایسے اکاؤنٹ کے بدلے رقم لینا شرعاً جائز نہیں ،جس سےاحتراز لازم ہے۔
فی فقہ البیوع: والکلام فی جواز الاعتیاض عن الاسم التجاری فی موضعین: الأول: ھل یجوز الاعتیاض عن الاستعمال التجاری رغم أنہ لیس عینا مادیۃ وإنما ھو مجرد حق؟ والثانی: ھل یتضمن انتقال الاسم التجاری إلی جھۃ أخری تغریراً أو غشا للمشترین؟
أما المسألۃ الأولی: فإن استخدام اسم التجاری، وإن کان حقا، فإنہ ثبت لصاحبہ أصالۃ بحکم الأسبقیۃ، وبالتسجیل الحکومی، ولیس دفعا للضرر فحسب، وھو حق ثابت فی الحال، ویقبل الانتقال من واحد إلی آخر، ولکنہ لیس حقا ثابتا فی عین قائمۃ، فعلی ضوء القواعد التی استخلصناھا فی موضوع بیع الحقوق، ینبغی أن یجوز الاعتیاض عنہ علی طریق التنازل، دون البیع، وبھذا أفتی شیخ مشایخنا الشیخ اشرف علی التھانوی رحمہ اللہ وقاسہ علی مسألۃ التنازل عن الوظائف بمال إلخ(الباب الثالث فی أحکام المبیع والثمن إلخ، ج: 1، ص: 266، ط: معارف القرآن)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1