خرید و فروخت

قسطوں میں گاڑی خریدنے کا حکم

فتوی نمبر :
69788
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قسطوں میں گاڑی خریدنے کا حکم

حضرت مجھے معلوم ہے کہ میں گاڑی خریدنا چاہتا ہوں، نقد پر خریدنے کی ابھی گنجائش نہیں ہے، اگر ایک گاڑی 25 لاکھ کی ہے اور کوئی مجھے خرید کر 28 لاکھ کی قسطوں میں دیتا ہے اور شرائط بھی طے کرلیتا ہے،پہلے سے طے کرلیا جائے گا کہ معاملہ قسطوں پر ہوگا، ہر قسط کی مالیت طے کرلی جائے گی، کتنی اقساط ہوں گی یہ بھی طے کرلیا جائے گا کہ اقساط میں تاخیر کی وجہ سے جرمانہ نہیں لیا جائے گا، کیا ان شرائط میں یہ سودا سود سے پاک ہوگا یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ بائع کے پاس پہلے سے موجود گاڑی یا اگر نہ ہو تو خرید کر قبضہ کرلینے کے بعد سائل کو قسطوں پر بیچے تو مندرجہ ذیل شرائط کی پابندی کرتے ہوئے معاملہ کرنا شرعاً جائز ہے، سود کے زمرے میں نہیں آئے گا۔
شرائط یہ ہیں:
(1)مجلسِ عقد میں یہ طے کرلیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہوگا۔
(2) ہر قسط کی مالیت بھی طے کرلی جائے۔
(3) یہ بھی طے کرلیا جائے کہ کل کتنی قسطیں ہوں گی۔
(4) کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ بھی مشروط نہ ہو۔
مذکور بالا شرائط کی پابندی کے ساتھ ادھار گاڑی مہنگی خریدنا شرعاً جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی : یا ایہا الذین آمنوا لاتاکلوا الربا اضعافا مضاعفة و اتقوا اللہ لعلکم تفلحون ( آل عمران: 130 الایة)
و فی الدر المختار: و في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام اھ
و فی الشامیة : أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر و عن الخلاصة و في الذخيرة و إن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به (الیٰ قوله) ثم رأيت في جواهر الفتاوى إذا كان مشروطا صار قرضا فيه منفعة و هو ربا و إلا فلا بأس به في المنح ملخصا و تعقبه الحموي بأن ما كان ربا لا يظهر فيه فرق بين الديانة و القضاء على أنه لا حاجة إلى التوفيق بعد الفتوى على ما تقدم أي من أنه يباح اھ (5 /165)۔
و فی شرح المجلة : البیع مع تاجیل الثمن وتقسیطه صحیح یلزم ان تکون المدة معلومة فی البیع بالتاجیل والتقسیط اھ (50)۔


واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69788کی تصدیق کریں
0     2777
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات