خرید و فروخت

کاروبار میں معاہدے کی خلاف ورزی کرنا

فتوی نمبر :
69734
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کاروبار میں معاہدے کی خلاف ورزی کرنا

ہم نے اپنا سامان پیرو میں ایک گاہک کو بل آف لیڈنگ (شپنگ بل) سے 120 دنوں کے بعد ادائیگی کے لئے ادھار پر بیچ دیا تھا ، کسٹمر کا نام سہیل احمد ہے ، USD 133,433.34 کی قیمت کا سامان 24 ستمبر 2022 کو شپنگ بل کے مطابق بھیج دیا گئا تھا اور 22 جنوری 2023 کو معاہدے کے مطابق رقم واجب الادا ہے لیکن کسٹمر اس معاہدہ کے مطابق ادائیگی نہیں کر رہا، کیونکہ وہ پورا سامان بیچ نہیں پارہا اس وجہ سے اس نے کچھ رقم کی ادائیگی کی. اس وقت ہمارے پاس ابھی بھی قابل وصول USD 86,733/- ہے ، محمد سہیل صاحب ہمیشہ یہ بات ظاہر کرتا ہے کہ الحمد للہ وہ ایک سچے مسلمان ہیں لیکن وہ وعدہ کی پاسداری نہیں کر رہے ، کیا اس حوالے سے ہمیں سہیل صاحب کو دکھانے کے لئے آپ کوئی فتویٰ دے سکتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق سائل نے مسمی محمد سہیل پر مذکور سامان ( 120 )دن کے ادھار پر فروخت کیا تھا اور مذکور مدت پوری ہونے پر مسمی محمد سہیل نے اب تک مکمل ثمن ( قیمت ) ادا نہ کی ہو تو اس کا یہ عمل شرعاً درست نہیں ، اس پر لازم ہے کہ بائع کو اس کی بقیہ رقم جلد از جلد ادا کرنے کی فکر کرے ، بلا وجہ اس میں ٹال مٹول سے کام لینا شرعاً جائز نہیں بلکہ گناہ ہے ، جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ ۚ اُحِلَّتْ لَكُمْ بَـهِيْمَةُ الْاَنْعَامِ اِلَّا مَا يُتْلٰى عَلَيْكُمْ غَيْـرَ مُحِـلِّى الصَّيْدِ وَاَنْتُـمْ حُرُمٌ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيْدُ الآیۃ(المائدہ۔آیۃ 1 )
وفی الجامع بین الصحیحین: عن ابی ھریرۃ عن النبیﷺقال:آیۃ المنافق ثلاث: اذا حدث کذب واذا وعد اخلف واذا ائتمن خان الخ (باب ۔المنافقون و صفاتھم۔ ج 1 ص 72)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69734کی تصدیق کریں
0     664
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات