خرید و فروخت

کمپنی کو بتائے بغیر سیلز مین کا زیادہ قیمت پر مال فروخت کرکے نفع رکھنا

فتوی نمبر :
69496
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کمپنی کو بتائے بغیر سیلز مین کا زیادہ قیمت پر مال فروخت کرکے نفع رکھنا

سلام کے بعد عرض ہے میں ایک کمپنی میں اس معاہدے پر جوائن کیا تھا کہ کمپنی میری سیلری بڑھائے گی ساتھ فیملی ویزہ دے گی اور ہر مہینے کمیشن ہوگا کمپنی نے ان میں سے کبھی کچھ پورا نہیں کیا ، میں نے اپنے پیسے پر ویزہ لگوایا اس پر ذلیل کیا کہ تم نے کیوں کیا اس طرح ایک بار سیلری کاٹ کے ایک استعمال شده موبائل دیا ،پھر وعدہ کیا موبائل کا بل بھریں گے ایک روپیہ نا بھرا گیا ،اس طرح جب سوچتا کہ سیلری بڑھانے کا کہوں سال کے اختتام میں وہ پہلے شروع ہو جائے کہ سیلز نہیں اور زیادہ ہو تو کہنا شروع کردے نفع نہیں آخر چار سال کے بعد میں نے یہ حل نکالا کے کمپنی جو قیمت دے اس سے زیادہ دے کر جو بیچ کا پیسہ اپنے جیب میں ڈالا جس سے کمپنی نے جو قیمت رکھی اتنا دیا باقی اپنے جیب میں ڈالا، اب یہ رقم میرے لیے حرام ہے گاہک میرے بنائے ہوئے ہیں کمپنی کے نہیں اور اگر حرام ہے تو ان کے لیے کیا حکم ہے وہ دو موبائل ایک استعمال شدہ ایک جوڑا کپڑوں کا کافی بار بریانی پانچ یا چھ بار ادھار لیے وہ مدد کہتے ہیں مجھ پر اپنے ماں باپ پھر اپنی فیملی سب کی بہن بھائی سب کی ذمے داری ہے کبھی کسی دوست کو ضرورت ہو میں کبھی انکار نہیں کرتا چاہے میرے جیب میں کچھ بھی نا ہو وہ پیسہ زیادہ تر 50 % اس پر خرچ ہوتا کسی کی مدد میں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کمپنی نے جب تقرری (جو ائننگ) کے وقت سائل سے تنخواہ بڑھانے اور دیگر مدات میں سہولیات دینے کا وعدہ کیا تھا تو کمپنی انتظامیہ کے ذمہ اس وعدہ کی پاسداری شرعا لازم تھی، تاہم ادارہ اگر اپنے وعدہ کی پاسداری نہیں کرتا تو سائل کے لیے سوال میں مذکور طریقہ کار کے ذریعہ بطور تلافی اضافی رقم وصول کر ناشر عا جائز نہیں، جس سے اسے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في التنزيل العزيز {يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ (2) كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ } [الصف: 2، 3]
و في صحيح البخاري: وقال النبي صلى الله عليه وسلم: «المسلمون عند شروطهم» اھ (3/ 92)
وفيه أيضاً : صحيح البخاري: 34 - حدثنا قبيصة بن عقبة، قال: حدثنا سفيان، عن الأعمش، عن عبد الله بن مرة، عن مسروق، عن عبد الله بن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " أربع من كن فيه كان منافقا خالصا، ومن كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها: إذا اؤتمن خان، وإذا حدث كذب، وإذا عاهد غدر، وإذا خاصم فجر " تابعه شعبة، عن الأعمش اھ (1/ 16)
و في مشكاة المصابيح: وعن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى اھ (2/ 889) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69496کی تصدیق کریں
0     155
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات